30. اور کیا کافر لوگوں نے نہیں دیکھا کہ جملہ آسمانی کائنات اور زمین (سب) ایک اکائی کی شکل میں جڑے ہوئے تھے پس ہم نے ان کو پھاڑ کر جدا کر دیا، اور ہم نے (زمین پر) ہر پیکرِ حیات (کی زندگی) کی نمود پانی سے کی، تو کیا وہ (قرآن کے بیان کردہ اِن حقائق سے آگاہ ہو کر بھی) ایمان نہیں لاتےo
30. And have the disbelievers not seen that the whole heavenly universe and the earth were (all) joined together as one unit, and then We split them apart? And We originated (the life of) all the living organism (on earth) from water. So do they not accept faith (even after learning these facts brought forth by the Qur’an)?
29. وہی ہے جس نے سب کچھ جو زمین میں ہے تمہارے لئے پیدا کیا، پھر وہ (کائنات کے) بالائی حصوں کی طرف متوجہ ہوا تو اس نے انہیں درست کر کے ان کے سات آسمانی طبقات بنا دیئے، اور وہ ہر چیز کا جاننے والا ہےo
29. He is the One Who created for you all that is in the earth. Then He turned towards the higher regions (of the universe) and perfected them into seven heavenly firmaments. And He has full knowledge of everything.
117. وہی آسمانوں اور زمین کو وجود میں لانے والا ہے، اور جب کسی چیز (کے ایجاد) کا فیصلہ فرما لیتا ہے تو پھر اس کو صرف یہی فرماتا ہے کہ ’تو ہوجا‘ پس وہ ہوجاتی ہےo
117. He is the One Who has originated the heavens and the earth, and when He wills to (originate) a thing, He only says to it: ‘Be,’ and it becomes.