264. اے ایمان والو! اپنے صدقات (بعد ازاں) احسان جتا کر اور دُکھ دے کر اس شخص کی طرح برباد نہ کر لیا کرو جو مال لوگوں کے دکھانے کے لئے خرچ کرتا ہے اور نہ اللہ پر ایمان رکھتا ہے اور نہ روزِ قیامت پر، اس کی مثال ایک ایسے چکنے پتھر کی سی ہے جس پر تھوڑی سی مٹی پڑی ہو پھر اس پر زوردار بارش ہو تو وہ اسے (پھر وہی) سخت اور صاف (پتھر) کر کے ہی چھوڑ دے، سو اپنی کمائی میں سے ان (ریاکاروں) کے ہاتھ کچھ بھی نہیں آئے گا، اور اللہ کافر قوم کو ہدایت نہیں فرماتاo
264. O believers! Do not ruin your charity donations (later) by taunts of doing favour and hurting feelings like the one who gives charity to show off his wealth to the people and believes in neither Allah nor the Last Day. His case is like a smooth rock covered with a thin coat of soil. Then heavy rain falls on it, washes it clean and leaves it (the same) bare and hard (rock). So these (pretentious people) shall get nothing out of their earning. And Allah does not guide the disbelievers.