245. کون ہے جو اللہ کو قرضِ حسنہ دے پھر وہ اس کے لئے اسے کئی گنا بڑھا دے گا، اور اللہ ہی (تمہارے رزق میں) تنگی اور کشادگی کرتا ہے، اور تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤگےo
245. Who is he that will lend to Allah a generous loan? He will, then, multiply it for him manifold. And Allah alone decreases and increases (your sustenance) and towards Him will you be returned.
57. اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جسے اس کے رب کی نشانیاں یاد دلائی گئیں تو اس نے ان سے رُوگردانی کی اور ان (بداَعمالیوں) کو بھول گیا جو اس کے ہاتھ آگے بھیج چکے تھے، بیشک ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیئے ہیں کہ وہ اس حق کو سمجھ (نہ) سکیں اور ان کے کانوں میں بوجھ پیدا کر دیا ہے (کہ وہ اس حق کو سن نہ سکیں)، اور اگر آپ انہیں ہدایت کی طرف بلائیں تو وہ کبھی بھی قطعًا ہدایت نہیں پائیں گےo
57. And who is a greater wrongdoer than one who was reminded of the signs of Allah, but he turned away from them and forgot those (evil deeds) which his hands had sent forward? Verily, We have cast veils over their hearts so that they may (not) understand this truth, and have plugged their ears with heaviness (so that they may not hear this truth). And if you invite them towards guidance, never ever will they take guidance.