36. اور تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو اور رشتہ داروں اور یتیموں اور محتاجوں (سے) اور نزدیکی ہمسائے اور اجنبی پڑوسی اور ہم مجلس اور مسافر (سے)، اور جن کے تم مالک ہو چکے ہو، (ان سے نیکی کیا کرو)، بیشک اللہ اس شخص کو پسند نہیں کرتا جو تکبرّ کرنے والا (مغرور) فخر کرنے والا (خود بین) ہو o
36. And worship Allah and do not set up any partners with Him. And treat the parents with moral excellence and (do good to) relatives, orphans, the needy, the close as well as unacquainted neighbours, and your fellows and the wayfarers and those whom you possess. Surely, Allah does not like the one who is arrogant (i.e., self-conceited) and boastful (i.e., egoist),
39. اور یہ کہ انسان کو (عدل میں) وہی کچھ ملے گا جس کی اُس نے کوشش کی ہوگی (رہا فضل اس پر کسی کا حق نہیں وہ محض اللہ کی عطاء و رضا ہے جس پر جتنا چاہے کر دے)o
39. And that man (according to justice) will get only that for which he strives. (As for bounty, no one has any right to it. That is merely Allah’s bestowal and pleasure, granting as much as He wills to whom He pleases.)
188. اور تم ایک دوسرے کے مال آپس میں ناحق نہ کھایا کرو اور نہ مال کو (بطورِ رشوت) حاکموں تک پہنچایا کرو کہ یوں لوگوں کے مال کا کچھ حصہ تم (بھی) ناجائز طریقے سے کھا سکو حالانکہ تمہارے علم میں ہو (کہ یہ گناہ ہے)o
188. And do not eat up one another’s wealth amongst yourselves through injustice, nor take wealth to the authorities (as a bribe) so that, this way, you may (also) swallow a portion of others’ wealth unfairly, whilst you are aware (that this is a sin).