233. اور مائیں اپنے بچوں کو پورے دو برس تک دودھ پلائیں یہ (حکم) اس کے لئے ہے جو دودھ پلانے کی مدت پوری کرنا چاہے، اور دودھ پلانے والی ماؤں کا کھانا اور پہننا دستور کے مطابق بچے کے باپ پر لازم ہے، کسی جان کو اس کی طاقت سے بڑھ کر تکلیف نہ دی جائے، (اور) نہ ماں کو اس کے بچے کے باعث نقصان پہنچایا جائے اور نہ باپ کو اس کی اولاد کے سبب سے، اور وارثوں پر بھی یہی حکم عائد ہوگا، پھر اگر ماں باپ دونوں باہمی رضا مندی اور مشورے سے (دو برس سے پہلے ہی) دودھ چھڑانا چاہیں تو ان پر کوئی گناہ نہیں، اور پھر اگر تم اپنی اولاد کو (دایہ سے) دودھ پلوانے کا ارادہ رکھتے ہو تب بھی تم پر کوئی گناہ نہیں جب کہ جو تم دستور کے مطابق دیتے ہو انہیں ادا کر دو، اور اللہ سے ڈرتے رہو اور یہ جان لو کہ بیشک جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اسے خوب دیکھنے والا ہےo
233. And the mothers shall suckle their infants for two full years. This (injunction) is for him who wants to complete the suckling period. And, according to usage, the food and clothing of the feeding mothers is the obligation of the father of the child. No soul should be stressed beyond its capacity, (and) neither the mother nor the father should be harmed for the child. The same injunction is applicable to the heirs. Then if both the mother and the father desire with mutual consultation and consent to wean (even before the fixed two years), there will be no sin on them. Nor shall it be a sin if you intend to engage (wet nurses) for suckling the children, whilst you pay them whatever you do according to usage. And fear Allah and know that Allah is Watchful of all that you do.