39. ان لوگوں کو (اب اپنے دفاع کے لیے جنگ کی) اجازت دے دی گئی ہے جن پر (ناحق) جنگ مسلط کردی گئی ہے، (اور یہ اجازت) اِس وجہ سے (دی گئی ہے) کہ ان پر ظلم کیا گیا، اور بے شک اللہ ان (مظلوموں) کی مدد پر بڑا قادر ہےo
39. Permission (to fight in defence) is granted to those upon whom war is imposed because they have been wronged. And Allah is indeed Well Able to help them.
40. (یہ) وہ لوگ ہیں جو اپنے گھروں (وطن) سے ناحق نکالے گئے صرف اس بنا پر کہ وہ کہتے تھے کہ ہمارا رب اللہ ہے، اور اگر اللہ انسانی طبقات میں سے بعض کو بعض کے ذریعے (قیامِ اَمن کی جدوجہد کی صورت میں) ہٹاتا نہ رہتا تو خانقاہیں اور گرجے اور کلیسے اور مسجدیں (یعنی تمام ادیان کے مذہبی مراکز اور عبادت گاہیں) مسمار اور ویران کر دی جاتیں جن میں کثرت سے اللہ کے نام کا ذکر کیا جاتا ہے، اور جو شخص اللہ (کے دین) کی مدد کرتا ہے یقینًا اللہ اس کی مدد فرماتا ہے۔ بے شک اللہ ضرور (بڑی) قوت والا (سب پر) غالب ہےo
40. They are those who were unjustly expelled from their homes simply because they said: ‘Our Lord is Allah.’ And had Allah not been repelling one (aggressive) class of human society by the other (through defensive struggle), the cloisters (temples), synagogues, churches and mosques (i.e., religious centres and places of worship of all religions) would have been ruined where Allah’s Name is abundantly commemorated. And whoever helps (the Din [Religion] of) Allah, Allah surely helps him. Allah is indeed All-Powerful, Ever-Dominant.