90. سوائے اُن لوگوں کے جو ایسی قوم سے جا ملے ہوں کہ تمہارے اور ان کے درمیان معاہدۂ (اَمان موجود) ہو یا وہ (حوصلہ ہار کر) تمہارے پاس اس حال میں آجائیں کہ ان کے سینے (اس بات سے) تنگ آچکے ہوں کہ وہ تم سے لڑیں یا اپنی قوم سے لڑیں، اور اگر اللہ چاہتا تو (ان کے دلوں کو ہمت دیتے ہوئے) یقینا انہیں تم پر غالب کر دیتا تو وہ تم سے ضرور لڑتے، پس اگر وہ تم سے کنارہ کشی کر لیں اور تمہارے ساتھ جنگ نہ کریں اور تمہاری طرف صلح (کا پیغام) بھیجیں تو اللہ نے تمہارے لیے (بھی صلح جوئی کی صورت میں) ان پر (دست درازی کی) کوئی راہ نہیں بنائیo
90. But (do not fight) those who have allied with a people with whom you have a treaty (of peace), or who come to you with breasts constricted from fighting you or fighting their (own) people. And if Allah had wished, He would have given them power over you, and then they would have certainly fought you. So if they withdraw from you, and do not fight you, and offer you peace, then Allah does not allow you any course (of action) against them.