58. بے شک اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں اُنہی لوگوں کے سپرد کرو جو ان کے اَہل ہیں، اور جب تم لوگوں پر حکومت کرو تو عدل و انصاف کے ساتھ کیا کرو (یا: اور جب تم لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو عدل و انصاف کے ساتھ فیصلہ کیا کرو)۔ بے شک اللہ تمہیں کیا ہی اچھی نصیحت فرماتا ہے، بے شک اللہ خوب سننے والا خوب دیکھنے والا ہےo
58. Surely, Allah commands you to render the trusts to those who are worthy of them; and when you rule over people, rule with justice (or: and when you judge matters amongst people, give judgment with justice). What an excellent advice Allah gives you! Surely, Allah is All-Hearing, All-Seeing.
8. اے ایمان والو! اللہ کے لئے مضبوطی سے قائم رہتے ہوئے انصاف پر مبنی گواہی دینے والے ہو جاؤ اور کسی قوم کی سخت دشمنی (بھی) تمہیں اس بات پر برانگیختہ نہ کرے کہ تم (اس سے) عدل نہ کرو۔ عدل کیا کرو (کہ) وہ پرہیزگاری سے نزدیک تر ہے، اور اللہ سے ڈرا کرو، بیشک اللہ تمہارے کاموں سے خوب آگاہ ہےo
8. O believers! Holding fast to the cause of Allah, bear witness based on justice. And let not (even) the extreme hostility against a people provoke you into abstaining from justice (in their case). Always do justice, (for) it is closer to piousness. And fear Allah. Indeed, Allah is Well Aware of your works.
90. بیشک اللہ (ہر ایک کے ساتھ) عدل اور احسان کا حکم فرماتا ہے اور قرابت داروں کو دیتے رہنے کا اور بے حیائی اور برے کاموں اور سرکشی و نافرمانی سے منع فرماتا ہے، وہ تمہیں نصیحت فرماتا ہے تاکہ تم خوب یاد رکھوo
90. Indeed, Allah enjoins justice and benevolence (towards everyone), and giving away to the kindred, and forbids indecency, evil deeds, defiance and disobedience. He admonishes you so that you may remember with concern.