32. کیا آپ کے رب کی رحمت کو یہ لوگ تقسیم کرتے ہیں؟ ہم اِن کے درمیان دنیوی زندگی میں ان کے (اَسبابِ) معیشت کو تقسیم کرتے ہیں اور ہم ہی ان میں سے بعض کو بعض پر (وسائل و دولت میں) درجات کی فوقیت دیتے ہیں، (کیا ہم یہ اس لیے کرتے ہیں) کہ ان میں سے بعض (جو امیر ہیں) بعض (غریبوں) کا مذاق اڑائیں (یہ غربت کا تمسخر ہے کہ تم اس وجہ سے کسی کو رحمت کا حق دار ہی نہ سمجھو)، اور آپ کے رب کی رحمت اُس (دولت) سے بہتر ہے جسے وہ جمع کرتے (اور گھمنڈ کرتے) ہیںo
32. Is it they who distribute the mercy of your Lord? We distribute amongst them (the resources of) economy in the life of this world, and We alone raise some of them in grades (of wealth and resources) over the others. (Do We do this so that) some of them (who are rich) should make fun of the others (who are poor? This is mockery of poverty). And the mercy of your Lord is better than that (wealth) which they amass (and become arrogant).