282. اے ایمان والو! جب تم کسی مقررہ مدت تک کے لئے آپس میں قرض کا معاملہ کرو تو اسے لکھ لیا کرو، اور تمہارے درمیان جو لکھنے والا ہو اسے چاہئے کہ انصاف کے ساتھ لکھے اور لکھنے والا لکھنے سے انکار نہ کرے جیسا کہ اسے اللہ نے لکھنا سکھایا ہے، پس وہ لکھ دے (یعنی شرع اور ملکی دستور کے مطابق وثیقہ نویسی کا حق پوری دیانت سے ادا کرے)، اور مضمون وہ شخص لکھوائے جس کے ذمہ حق (یعنی قرض) ہو اور اسے چاہئے کہ اللہ سے ڈرے جو اس کا پروردگار ہے اور اس (زرِ قرض) میں سے (لکھواتے وقت) کچھ بھی کمی نہ کرے، پھر اگر وہ شخص جس کے ذمہ حق واجب ہوا ہے ناسمجھ یا ناتواں ہو یا خود مضمون لکھوانے کی صلاحیت نہ رکھتا ہو تو اس کے کارندے کو چاہئے کہ وہ انصاف کے ساتھ لکھوا دے، اور اپنے لوگوں میں سے دو مردوں کو گواہ بنا لو، پھر اگر دونوں مرد میسر نہ ہوں تو ایک مرد اور دو عورتیں ہوں (یہ) ان لوگوں میں سے ہوں جنہیں تم گواہی کے لئے پسند کرتے ہو (یعنی قابلِ اعتماد سمجھتے ہو) تاکہ ان دو میں سے ایک عورت بھول جائے تو اس ایک کو دوسری یاد دلا دے، اور گواہوں کو جب بھی (گواہی کے لئے) بلایا جائے وہ انکار نہ کریں، اور معاملہ چھوٹا ہو یا بڑا اسے اپنی میعاد تک لکھ رکھنے میں اکتایا نہ کرو، یہ تمہارا دستاویز تیار کر لینا اللہ کے نزدیک زیادہ قرینِ انصاف ہے اور گواہی کے لئے مضبوط تر اور یہ اس کے بھی قریب تر ہے کہ تم شک میں مبتلا نہ ہو سوائے اس کے کہ دست بدست ایسی تجارت ہو جس کا لین دین تم آپس میں کرتے رہتے ہو تو تم پر اس کے نہ لکھنے کا کوئی گناہ نہیں، اور جب بھی آپس میں خرید و فروخت کرو تو گواہ بنا لیا کرو، اور نہ لکھنے والے کو نقصان پہنچایا جائے اور نہ گواہ کو، اور اگر تم نے ایسا کیا تو یہ تمہاری حکم شکنی ہوگی، اور اللہ سے ڈرتے رہو، اور اللہ تمہیں (معاملات کی) تعلیم دیتا ہے اور اللہ ہر چیز کا خوب جاننے والا ہےo
282. O believers! Whenever you strike deals with one another for a fixed period, reduce the transaction to writing. And the scribe amongst you should write it with justice, and should not refuse to write as Allah has taught him to write. So he should write (i.e., meet the requirements of documentation with utmost honesty, in accordance with Islamic law). And he on whom the liability (i.e., debt) falls should dictate the contents of the contract. And he should fear Allah, Who is his Sustainer, and (whilst writing) he should not diminish anything (from the indebted sum). Then if he who has undertaken the liability is mentally deficient or physically weak or lacks the ability to dictate the contents, his guardian should dictate with fairness. And get two witnesses out of your own men. But if two men are not available, then a man and two women: (they) should be from amongst those whom you like as witnesses (i.e., consider trustworthy), so that if either of the two women forgets, the other may remind her. And the witnesses should not refuse whenever they are called (for evidence). And do not be weary of writing it down for its term, whether the transaction is small or large. This documentation by you is more just in the sight of Allah, and makes evidence more solid and nearer to keeping you from doubt, except that if transactions are hand-to-hand which you carry out amongst yourselves, then there is no sin on you if you do not write it down. And take witnesses whenever you bargain amongst yourselves. And let no harm be done to either the scribe or the witness, but if you do so, it will be sheer disobedience on your part. And keep fearing Allah. And Allah grants you knowledge (of the principles of mutual dealing) and Allah knows everything well.