59. بیشک ہم نے نوح (علیہ السلام) کو ان کی قوم کی طرف بھیجا سو انہوں نے کہا: اے میری قوم (کے لوگو!) تم اللہ کی عبادت کیا کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں، یقیناً مجھے تمہارے اوپر ایک بڑے دن کے عذاب کا خوف آتا ہےo
59. Indeed, We sent Nuh (Noah) to his people. So he said: ‘O my people! Worship Allah; you have no other God except He. Verily, I fear for you the torment of a dreadful Day.’
71. اور ان پر نوح (علیہ السلام) کا قصہ بیان فرمائیے، جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا: اے میری قوم (اولادِ قابیل!) اگر تم پر میرا قیام اور میرا اللہ کی آیتوں کے ساتھ نصیحت کرنا گراں گزر رہا ہے تو (جان لو کہ) میں نے تو صرف اللہ ہی پر توکل کرلیا ہے (اور تمہارا کوئی ڈر نہیں) سو تم اکٹھے ہوکر (میری مخالفت میں) اپنی تدبیر کو پختہ کرلو اور اپنے (گھڑے ہوئے) شریکوں کو بھی (ساتھ ملا لو اور اس قدر سوچ لو کہ) پھر تمہاری تدبیر (کا کوئی پہلو) تم پر مخفی نہ رہے، پھر میرے ساتھ (جو جی میں آئے) کر گزرو اور (مجھے) کوئی مہلت نہ دوo
71. And relate to them the account of Nuh (Noah) when he said to his people: ‘O my people (the children of Qabil [Cain]), if my stay and my admonition to you by Allah’s Revelations annoy you, then (bear in mind that) I have put my trust in Allah alone (and I am not afraid of you). Therefore, mature your plot (against me) jointly, and also (make) your (sculptured) partner-gods (join in and think hard so that no aspect of) your plot remains obscure to you; then do (whatever you like) against me and do not give me any respite.
72. سو اگر تم نے (میری نصیحت سے) منہ پھیر لیا ہے تو میں نے تم سے کوئی معاوضہ تو نہیں مانگا، میرا اجر تو صرف اللہ (کے ذمۂ کرم) پر ہے اور مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں (اس کے حکم کے سامنے) سرِ تسلیم خم کئے رکھوںo
72. So if you have turned away (from my admonition), then I have not asked for any reward from you. My reward is only with (the bountiful obligation of) Allah, and I have been enjoined to observe perfect obedience and total submission (to His command).’
28. (نوح علیہ السلام نے) کہا: اے میری قوم! بتاؤ تو سہی اگر میں اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل پر بھی ہوں اور اس نے مجھے اپنے حضور سے (خاص) رحمت بھی بخشی ہو مگر وہ تمہارے اوپر (اندھوں کی طرح) پوشیدہ کر دی گئی ہو، تو کیا ہم اسے تم پر جبراً مسلّط کر سکتے ہیں درآنحالیکہ تم اسے ناپسند کرتے ہوo
28. Nuh (Noah) said: ‘O my people, what is your view: if I stick to a clear proof from my Lord and He has also granted me His (exceptional) mercy from Himself, but that has been veiled from you (like the blind), can we force it upon you coercively whilst you despise it?
29. اور اے میری قوم! میں تم سے اس (دعوت و تبلیغ) پر کوئی مال و دولت (بھی) طلب نہیں کرتا، میرا اجر تو صرف اللہ (کے ذمۂ کرم) پر ہے اور میں (تمہاری خاطر) ان (غریب اور پسماندہ) لوگوں کو جو ایمان لے آئے ہیں دھتکارنے والا بھی نہیں ہوں (تم انہیں حقیر مت سمجھو یہی حقیقت میں معزز ہیں)۔ بیشک یہ لوگ اپنے رب کی ملاقات سے بہرہ یاب ہونے والے ہیں اور میں تو درحقیقت تمہیں جاہل (و بے فہم) قوم دیکھ رہا ہوںo
29. And, O my people, I do not (also) demand from you any wealth for (promoting and preaching this message). My reward is only (a bountiful obligation) upon Allah. Nor shall I drive away (for your sake) these (poor and backward) people who have accepted faith. (Do not consider them inferior; it is they who are in fact superior and respectable.) Surely, they are those who will be blessed with meeting with their Lord, and truly I find you an ignorant (and insensible) people.
31. اور میں تم سے (یہ) نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں (یعنی میں بے حد دولت مند ہوں) اور نہ (یہ کہ) میں (اللہ کے بتائے بغیر) خود غیب جانتا ہوں اور نہ میں یہ کہتا ہوں کہ میں (انسان نہیں) فرشتہ ہوں (میری دعوت کرشماتی دعوؤں پر مبنی نہیں ہے) اور نہ ان لوگوں کی نسبت جنہیں تمہاری نگاہیں حقیر جان رہی ہیں یہ کہتا ہوں کہ اللہ انہیں ہرگز کوئی بھلائی نہ دے گا (یہ اللہ کا امر اور ہر شخص کا نصیب ہے)، اللہ بہتر جانتا ہے جو کچھ ان کے دلوں میں ہے، (اگر ایسا کہوں تو) بیشک میں اسی وقت ظالموں میں سے ہو جاؤں گاo
31. And I do not say (this) to you: I have treasures of Allah (i.e., I am a wealthy person); nor do I know of the unseen on my own (without Allah’s Revelation). Nor do I say: I am an angel (not a man. My message is not based on charismatic claims). Nor do I say pertaining to those who are inferior in your eyes: Allah will not award them any good at all (that is Allah’s command and everyone’s share). Allah knows best what is in their hearts. (If I were to say that,) surely I shall be amongst the wrongdoers the same moment.’