6. اسی طرح تمہارا رب تمہیں (بزرگی کے لئے) منتخب فرما لے گا اور تمہیں باتوں کے انجام تک پہنچنا (یعنی خوابوں کی تعبیر کا علم) سکھائے گا اور تم پر اور اولادِ یعقوب پر اپنی نعمت تمام فرمائے گا جیسا کہ اس نے اس سے قبل تمہارے دونوں باپ (یعنی پردادا اور دادا) ابراہیم اور اسحاق (علیھما السلام) پر تمام فرمائی تھی۔ بیشک تمہارا رب خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہےo
6. And in the same way, your Lord will choose you (for a divine station) and will teach you how to infer conclusions (i.e., the knowledge of the interpretation of dreams) and will perfect His favour upon you and the House of Ya‘qub (Jacob) as He perfected it upon your fathers (grandfather and great grandfather) Ibrahim (Abraham) and Ishaq (Isaac). Indeed, your Lord is All-Knowing, Most Wise.’
21. اور مصر کے جس شخص نے اسے خریدا تھا (اس کا نام قطفیر تھا اور وہ بادشاہِ مصر ریان بن ولید کا وزیر خزانہ تھا اسے عرف عام میں عزیزِ مصر کہتے تھے) اس نے اپنی بیوی (زلیخا) سے کہا: اسے عزت و اکرام سے ٹھہراؤ! شاید یہ ہمیں نفع پہنچائے یا ہم اسے بیٹا بنا لیں، اور اس طرح ہم نے یوسف (علیہ السلام) کو زمین (مصر) میں استحکام بخشا اور یہ اس لئے کہ ہم اسے باتوں کے انجام تک پہنچنا (یعنی علمِ تعبیرِ رؤیا) سکھائیں، اور اللہ اپنے کام پر غالب ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتےo
21. And the man in Egypt who purchased him (named Qatfir, the finance minister of the King of Egypt Riyan b. Walid, commonly known as ‘Aziz [of Egypt,]) said to his wife (Zulaykha): ‘Make his stay honourable. He may bring us profit, or we may adopt him as a son.’ Thus We established Yusuf (Joseph), and strengthened his position in the land (of Egypt), so that We might teach him how to infer from the events (i.e., the interpretation of dreams). And Allah is the Master of His work, but most people do not know.
101. اے میرے رب! بیشک تو نے مجھے سلطنت عطا فرمائی اور تو نے مجھے خوابوں کی تعبیر کے علم سے نوازا، اے آسمانوں اور زمین کے پیدا فرمانے والے! تو دنیا میں (بھی) میرا کارساز ہے اور آخرت میں (بھی)، مجھے حالتِ اسلام پر موت دینا اور مجھے صالح لوگوں کے ساتھ ملا دےo
101. O my Lord! Verily, You granted me dominion and blessed me with the knowledge of the interpretation of dreams. O Creator of the heavens and the earth! You are my Helper in this world and in the Hereafter (as well). Make me die in a state of total submission to (the Din [Religion] of) Islam, and make me join the company of those who are upright.’