ظہار (اپنی بیوی کو کسی محرم رشتے سے تشبیہ دینے) کا کیا حکم ہے؟

زمرہ جات > معاملات و معاشرت > ازدواجی زندگی کے احکام

Play Copy

اَلَّذِیۡنَ یُظٰہِرُوۡنَ مِنۡکُمۡ مِّنۡ نِّسَآئِہِمۡ مَّا ہُنَّ اُمَّہٰتِہِمۡ ؕ اِنۡ اُمَّہٰتُہُمۡ اِلَّا الّٰٓیِٴۡ وَلَدۡنَہُمۡ ؕ وَ اِنَّہُمۡ لَیَقُوۡلُوۡنَ مُنۡکَرًا مِّنَ الۡقَوۡلِ وَ زُوۡرًا ؕ وَ اِنَّ اللّٰہَ لَعَفُوٌّ غَفُوۡرٌ ﴿۲﴾

2. تم میں سے جو لوگ اپنی بیویوں سے ظِہار کر بیٹھتے ہیں (یعنی یہ کہہ بیٹھتے ہیں کہ تم مجھ پر میری ماں کی پشت کی طرح ہو)، تو (یہ کہنے سے) وہ اُن کی مائیں نہیں (ہوجاتیں)، اُن کی مائیں تو صرف وہی ہیں جنہوں نے اُن کو جَنا ہے، اور بیشک وہ لوگ بری اور جھوٹی بات کہتے ہیں، اور بیشک اللہ ضرور درگزر فرمانے والا بڑا بخشنے والا ہےo

2. Those of you who separate their wives by zihar (i.e., they say to their wives: You are to me as my mother’s back. But by saying this) they do not become their mothers. Their mothers are only those who have given them birth. And no doubt they utter evil and false words. Surely, Allah is Most Forbearing, Most Forgiving.

(الْمُجَادَلَة، 58 : 2)