90. اے ایمان والو! بیشک شراب اور جُوا اور (عبادت کے لئے) نصب کئے گئے بُت اور (قسمت معلوم کرنے کے لئے) فال کے تیر (سب) ناپاک شیطانی کام ہیں۔ سو تم ان سے (کلیتاً) پرہیز کرو تاکہ تم فلاح پا جاؤo
90. O believers! Wine and gambling and idols mounted (for worship) and divining arrows (for seeking luck—all) are filthy works of Satan. So turn away from them (completely) so that you may prosper.
91. شیطان یہی چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعے تمہارے درمیان عداوت اور کینہ ڈلوا دے اور تمہیں اللہ کے ذکر سے اور نماز سے روک دے۔ کیا تم (ان شرانگیز باتوں سے) باز آؤ گےo
91. Satan seeks only to breed enmity and spite amongst you by means of wine and gambling, and hinder you from remembering Allah and observing Prayer. Will you abstain (from these evil-generating temptations)?
219. آپ سے شراب اور جوئے کی نسبت سوال کرتے ہیں، فرما دیں: ان دونوں میں بڑا گناہ ہے اور لوگوں کے لئے کچھ (دنیوی) فائدے بھی ہیں مگر ان دونوں کا گناہ ان کے نفع سے بڑھ کر ہے، اور آپ سے یہ بھی پوچھتے ہیں کہ کیا کچھ خرچ کریں؟ فرما دیں: جو ضرورت سے زائد ہے (خرچ کر دو)، اسی طرح اللہ تمہارے لئے (اپنے) احکام کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ تم غور و فکر کروo
219. They ask you about alcohol (i.e., intoxicants) and gambling. Say: ‘Major sin lies in both of them and also some (worldly) profit for the people, but their sin is greater than their profit.’ And they also ask you about what they should spend. Say: ‘(Spend) whatever is surplus to your needs.’ Thus does Allah make His commandments clear to you so that you may meditate.