145. اور کوئی شخص اللہ کے حکم کے بغیر نہیں مر سکتا (اس کا) وقت لکھا ہوا ہے، اور جو شخص دنیا کا انعام چاہتا ہے ہم اسے اس میں سے دے دیتے ہیں، اور جو آخرت کا انعام چاہتا ہے ہم اسے اس میں سے دے دیتے ہیں، اور ہم عنقریب شکر گزاروں کو (خوب) صلہ دیں گےo
145. And no one can die without Allah’s command. (His) term has been fixed in writing. And whoever desires the reward of this world, We give him of that; and whoever longs for the reward of the Hereafter, We give him of that; and soon shall We pay reward (affluently) to those who pay thanks.
34. بیشک اللہ ہی کے پاس قیامت کا علم ہے، اور وہی بارش اتارتا ہے، اور جو کچھ رحموں میں ہے وہ جانتا ہے، اور کوئی شخص یہ نہیں جانتا کہ وہ کل کیا (عمل) کمائے گا، اور نہ کوئی شخص یہ جانتا ہے کہ وہ کِس سرزمین پر مرے گا، بیشک اللہ خوب جاننے والا ہے، خبر رکھنے والا ہے (یعنی علیم بالذّات ہے اور خبیر للغیر ہے، اَز خود ہر شے کا علم رکھتا ہے اور جسے پسند فرمائے باخبر بھی کر دیتا ہے)o
34. Surely, Allah is the One with Whom is the knowledge of the Last Hour. And He is the One Who sends down rain and knows whatever is in the wombs. And no one knows what (deed) he will earn the next day, nor does anyone know in what land he will die. Surely, Allah is All-Knowing, All-Aware (i.e., Self-Knowing and fully Aware of everything besides Him. He Himself knows everything and also informs him whom He likes).