اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کی عبادت کرنے کا کیا حکم ہے؟

زمرہ جات > ایمانیات و عقائد > ایمان باللہ

Play Copy

شَہِدَ اللّٰہُ اَنَّہٗ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۙ وَ الۡمَلٰٓئِکَۃُ وَ اُولُوا الۡعِلۡمِ قَآئِمًۢا بِالۡقِسۡطِ ؕ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ ﴿ؕ۱۸﴾

18. اللہ نے اس بات پر گواہی دی کہ اس کے سوا کوئی لائقِ عبادت نہیں اور فرشتوں نے اور علم والوں نے بھی (اور ساتھ یہ بھی) کہ وہ ہر تدبیر عدل کے ساتھ فرمانے والا ہے، اس کے سوا کوئی لائقِ پرستش نہیں وہی غالب حکمت والا ہےo

18. Allah bears witness that none is worthy of worship apart from Him; and the angels and those who possess knowledge also bear testimony to it (as well as the fact) that He designs and executes every plan with justice. None is worthy of worship but He. He is Almighty, All-Wise.

(آل عِمْرَان، 3 : 18)
Play Copy

ذٰلِکُمُ اللّٰہُ رَبُّکُمۡ ۚ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۚ خَالِقُ کُلِّ شَیۡءٍ فَاعۡبُدُوۡہُ ۚ وَ ہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ وَّکِیۡلٌ ﴿۱۰۲﴾

102. یہی (اللہ) تمہارا پروردگار ہے، اس کے سوا کوئی لائقِ عبادت نہیں، (وہی) ہر چیز کا خالق ہے پس تم اسی کی عبادت کیا کرو اور وہ ہر چیز پر نگہبان ہےo

102. That is (Allah) your Sustainer; none has the right to be worshipped except He. (He is) the Creator of everything. So worship Him alone, and He is the Protector of everything.

(الْأَنْعَام، 6 : 102)