34. مَرد عورتوں (کی معاشی اور سکونتی ضروریات کی کفالت) کے ذِمہ دار اور منتظم ہیں اس لیے کہ اللہ نے ان میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے اور اس وجہ سے (بھی) کہ مرد (ان پر) اپنے مال خرچ کرتے ہیں، پس نیک بیویاں اطاعت شعار ہوتی ہیں شوہروں کی عدم موجودگی میں اللہ کی حفاظت کے ساتھ (اپنی عزت کی) حفاظت کرنے والی ہوتی ہیں۔ اور تمہیں جن عورتوں کی نافرمانی و سرکشی کا اندیشہ ہو تو اُنہیں نصیحت کرو اور (اگر نہ سمجھیں تو) اُنہیں خواب گاہوں میں (خود سے) علیحدہ کر دو اور (اگر پھر بھی اِصلاح پذیر نہ ہوں تو) اُن سے (تادیباً) عارضی طور پر الگ ہو جاؤ؛ پھر اگر وہ (رضائے الٰہی کے لیے) تمہارے ساتھ تعاون کرنے لگیں تو ان کے خلاف کوئی راستہ تلاش نہ کرو۔ بے شک اللہ سب سے بلند سب سے بڑا ہےo
34. Men are maintainers of women and accountable (for fulfilment of their economic and living needs) because of the bounties Allah has given to some more than others, and (also) because they spend their wealth (for women), so righteous women are sincere and pious, being guards in the absence (of their husbands) of what Allah has (enjoined to be) guarded. As for those (wives) you fear rebellious conduct on their part, (first) advise them, and (if ineffective) leave them alone in their beds, and (as a last resort) turn away from them, striking a temporary separation. Then if they cooperate with you, do not seek any course (of action) against them. Indeed, Allah is All-Exalted, All-Great.