38. اور چوری کرنے والا (مرد) اور چوری کرنے والی (عورت) سو (تمام تر ضروری عدالتی کارروائی کے بعد) دونوں کے ہاتھ کاٹ دو اس (جرم) کی پاداش میں جو انہوں نے کمایا ہے۔ (یہ) اللہ کی طرف سے عبرت ناک سزا (ہے)، اور اللہ بڑا غالب ہے بڑی حکمت والا ہےo
38. (After proper judicial trial as per law,) cut off the hands of both the man as well as the woman who steal, in retribution of (the offence) which they have committed, a deterring punishment from Allah. And Allah is Almighty, Most Wise.
39. پھر جو شخص اپنے (اس) ظلم کے بعد توبہ اور اصلاح کرلے تو بیشک اللہ اس پر رحمت کے ساتھ رجوع فرمانے والا ہے۔ یقیناً اللہ بڑا بخشنے والا بہت رحم فرمانے والا ہےo
39. Then the one who repents after (this) wrong and mends his ways, Allah surely turns towards him in mercy. Allah is indeed Most Forgiving, Ever-Merciful.