99. اور وہی ہے جس نے آسمان کی طرف سے پانی اتارا پھر ہم نے اس (بارش) سے ہر قسم کی روئیدگی نکالی پھر ہم نے اس سے سرسبز (کھیتی) نکالی جس سے ہم اوپر تلے پیوستہ دانے نکالتے ہیں اور کھجور کے گابھے سے لٹکتے ہوئے گچھے اور انگوروں کے باغات اور زیتون اور انار (بھی پیدا کئے جو کئی اعتبارات سے) آپس میں ایک جیسے (لگتے) ہیں اور (پھل، ذائقے اور تاثیرات) جداگانہ ہیں۔ تم درخت کے پھل کی طرف دیکھو جب وہ پھل لائے اور اس کے پکنے کو (بھی دیکھو)، بیشک ان میں ایمان رکھنے والے لوگوں کے لئے نشانیاں ہیںo
99. And He is the One Who sends down water from the sky. Then by means of this (rain), We bring forth vegetation of every kind out of which We produce green (foliage) from which We bring forth clustered grain packed one over the other, clusters of date-palm hanging low from its spathe, and gardens of grapes, olives and (also) pomegranates (which from many aspects look) alike but (in products, tastes and effects) are unlike. Look at the fruit of the tree when it bears fruit, and (also observe) when it ripens. Verily, in these are signs for those who believe.
141. اور وہی ہے جس نے برداشتہ اور غیر برداشتہ (یعنی بیلوں کے ذریعے اوپر چڑھائے گئے اور بغیر اوپر چڑھائے گئے) باغات پیدا فرمائے اور کھجور (کے درخت) اور زراعت جس کے پھل گوناگوں ہیں اور زیتون اور انار (جو شکل میں) ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں اور (ذائقہ میں) جداگانہ ہیں (بھی پیدا کئے)۔ جب (یہ درخت) پھل لائیں تو تم ان کے پھل کھایا (بھی) کرو اور اس (کھیتی اور پھل) کے کٹنے کے دن اس کا (اللہ کی طرف سے مقرر کردہ) حق (بھی) ادا کر دیا کرو اور فضول خرچی نہ کیا کرو، بیشک وہ بے جا خرچ کرنے والوں کو پسند نہیں کرتاo
141. And He is the One Who has produced trellised and untrellised gardens (i.e., plants climbing up with supports and those not climbing up) and (also created) date (palms) and vegetation with a wide variety of fruits and olive and pomegranates (that) resemble (in shape) but differ (in taste). When (these trees) bear fruit, eat of their fruits, and (also) give away its due (as appointed by Allah) on the day of harvest (of the crop and the fruit), and do not spend wastefully. Surely, He does not like those who spend extravagantly.
58. اور جو اچھی (یعنی زرخیز) زمین ہے اس کا سبزہ اللہ کے حکم سے (خوب) نکلتا ہے اور جو (زمین) خراب ہے (اس سے) تھوڑی سی بے فائدہ چیز کے سوا کچھ نہیں نکلتا۔ اسی طرح ہم (اپنی) آیتیں (یعنی دلائل اور نشانیاں) ان لوگوں کے لئے بار بار بیان کرتے ہیں جو شکرگزار ہیںo
58. And the soil which is productive (i.e., fertile) yields vegetation (plentifully) by the command of Allah, but (the soil) which is sterile brings forth nothing except scanty rubbish. In the same way, We repeatedly elucidate (Our) Revelations (i.e., proofs and signs) for the people who are grateful.