164. اور (ہم نے کئی) ایسے رسول (بھیجے) ہیں جن کے حالات ہم (اس سے) پہلے آپ کو سنا چکے ہیں اور (کئی) ایسے رسول بھی (بھیجے) ہیں جن کے حالات ہم نے (ابھی تک) آپ کو نہیں سنائے اور اللہ نے موسٰی (علیہ السلام) سے (بلاواسطہ) گفتگو (بھی) فرمائیo
164. And (We have sent many) Messengers whose annals We have narrated to you earlier; and We sent (a number of) those Messengers whose details We have not (yet) related to you; and Allah (also) spoke to Musa (Moses) directly.
78. اور بے شک ہم نے آپ سے پہلے بہت سے رسولوں کو بھیجا، ان میں سے بعض کا حال ہم نے آپ پر بیان فرما دیا اور ان میں سے بعض کا حال ہم نے (ابھی تک) آپ پر بیان نہیں فرمایا، اور کسی بھی رسول کے لئے یہ (ممکن) نہ تھا کہ وہ کوئی نشانی بھی اللہ کے اِذن کے بغیر لے آئے، پھر جب اللہ کا حکم آپہنچا (اور) حق و انصاف کے ساتھ فیصلہ کر دیا گیا تو اس وقت اہلِ باطل خسارے میں رہےo
78. And no doubt We sent many Messengers before you. We have given you an account of some of them whilst We have not (yet) narrated to you the annals of some others. And it was not possible for any Messenger to bring any sign without Allah’s leave. Then when the command of Allah came (and) the judgment was given with truth and justice, the exponents of evil went into loss.