70. وہ کہنے لگے: کیا تم ہمارے پاس (اس لئے) آئے ہو کہ ہم صرف ایک اللہ کی عبادت کریں اور ان (سب خداؤں) کو چھوڑ دیں جن کی پرستش ہمارے باپ دادا کیا کرتے تھے؟ سو تم ہمارے پاس وہ (عذاب) لے آؤ جس کی تم ہمیں وعید سناتے ہو اگر تم سچے لوگوں میں سے ہوo
70. They said: ‘Have you come to us (that) we may worship only One God, Allah, and forsake (all those gods) whom our ancestors used to worship? So bring upon us that (torment) you have warned us of, if you are of the truthful.’
71. انہوں نے کہا: یقیناً تم پر تمہارے رب کی طرف سے عذاب اور غضب واجب ہو گیا۔ کیا تم مجھ سے ان (بتوں کے) ناموں کے بارے میں جھگڑ رہے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے (خود ہی فرضی طور پر) رکھ لئے ہیں جن کی اللہ نے کوئی سند نہیں اتاری؟ سو تم (عذاب کا) انتظار کرو میں (بھی) تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوںo
71. He said: ‘Certainly, the torment and wrath upon you from your Lord has become inevitable. Do you dispute with me over the names (of those idols) which you (yourselves) and your ancestors have (supposedly) named and for which Allah has not sent down any authority? So wait (for the torment); I am (also) with you amongst those who wait.’
22. وہ کہنے لگے کہ کیا آپ ہمارے پاس اس لئے آئے ہیں کہ ہمیں ہمارے معبودوں سے برگشتہ کر دیں، پس وہ (عذاب) لے آئیں جس سے ہمیں ڈرا رہے ہیں اگر آپ سچوں میں سے ہیںo
22. They said: ‘Have you come to us to turn us away from our gods? So bring us that (torment) you are threatening us with if you are of those who speak the truth.’
23. انہوں نے کہا کہ (اس عذاب کے وقت کا) علم تو اللہ ہی کے پاس ہے اور میں تمہیں وہی احکام پہنچا رہا ہوں جو میں دے کر بھیجا گیا ہوں لیکن میں تمہیں دیکھ رہا ہوں کہ تم جاہل لوگ ہوo
23. He said: ‘The knowledge (of the Hour of the torment) is with Allah alone. And I am only transmitting to you the injunctions which I have been sent with. But I can see that you are an ignorant people.’