24. پھر جب انہوں نے اس (عذاب) کو بادل کی طرح اپنی وادیوں کے سامنے آتا ہوا دیکھا تو کہنے لگے: یہ (تو) بادل ہے جو ہم پر برسنے والا ہے، (ایسا نہیں ہے) بلکہ وہ (بادل) تو وہ (عذاب) ہے جس کی تم نے جلدی مچا رکھی تھی۔ (یہ) آندھی ہے جس میں دردناک عذاب (آرہا) ہےo
24. So when they saw that (torment) advancing on their valleys like a cloud, they said: ‘This is the cloud that is going to rain upon us.’ (Nay, not that,) rather this (cloud) is that (torment) which you were restlessly seeking to hasten. (This) is the storm in which is (approaching) a grievous punishment.
25. (جو) اپنے پروردگار کے حکم سے ہر شے کو تباہ و برباد کر دے گی پس وہ ایسے (تباہ) ہو گئے کہ ان کے (مِسمار) گھروں کے سوا کچھ نظر ہی نہیں آتا تھا۔ ہم مجرم لوگوں کو اِس طرح سزا دیا کرتے ہیںo
25. (That) will destroy everything by the command of its Lord. They were (destroyed) in such a way that nothing could be seen except their (ruined) houses. That is how We punish the evildoers.
7. اللہ نے اس (آندھی) کو ان پر مسلسل سات راتیں اور آٹھ دن مسلّط رکھا، سو تُو ان لوگوں کو اس (عرصہ) میں (اس طرح) مرے پڑے دیکھتا (تو یوں لگتا) گویا وہ کھجور کے گرے ہوئے درختوں کی کھوکھلی جڑیں ہیںo
7. Allah made that (gale) seize them for consecutive seven nights and eight days. So, you could see them lying dead (during that time as if) they were hollow roots of the uprooted palm trees.