75. اور اسی طرح ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو آسمانوں اور زمین کی تمام بادشاہتیں (یعنی عجائباتِ خلق) دکھائیں اور (یہ) اس لئے کہ وہ عین الیقین والوں میں ہوجائےo
75. And in the same way, We showed Ibrahim (Abraham) all the kingdoms of the heavens and the earth (i.e., the wonders of Our creation) so that he might be one of those who possess the eye of certitude.
76. پھر جب ان پر رات نے اندھیرا کر دیا تو انہوں نے (ایک) ستارہ دیکھا (تو) کہا: (کیا تمہارے خیال میں) یہ میرا رب ہے؟ پھر جب وہ ڈوب گیا تو (اپنی قوم کو سنا کر) کہنے لگے: میں ڈوب جانے والوں کو پسند نہیں کرتاo
76. So when the night spread its darkness over him, he beheld a star and said: ‘Is this my Lord (according to your view)?’ But when it set, he said (communicating to his people): ‘I do not like the setting ones.’
77. پھر جب چاند کو چمکتے دیکھا (تو) کہا: (کیا تمہارے خیال میں) یہ میرا رب ہے؟ پھرجب وہ (بھی) غائب ہوگیا تو (اپنی قوم کو سنا کر) کہنے لگے: اگر میرا رب مجھے ہدایت نہ فرماتا تو میں بھی ضرور (تمہاری طرح) گمراہوں کی قوم میں سے ہو جاتاo
77. Then when he saw the moon shining, he asked: ‘Is this my Lord (according to your view)?’ But when that (also) went down, he said (communicating to his people): ‘Had my Lord not guided me, I would surely have become (like you) one of those who go astray.’
78. پھر جب سورج کو چمکتے دیکھا (تو) کہا: (کیا اب تمہارے خیال میں) یہ میرا رب ہے (کیونکہ) یہ سب سے بڑا ہے؟ پھر جب وہ (بھی) چھپ گیا تو بول اٹھے: اے لوگو! میں ان (سب چیزوں) سے بیزار ہوں جنہیں تم (اللہ کا) شریک گردانتے ہوo
78. Then when he saw the sun shining, he said: ‘Is it my Lord (in your view because) this is the biggest?’ But when that (too) set, he exclaimed: ‘O people! I dissociate myself from (all) those (objects) that you associate (with Allah) as His partners.