80. اور ان کی قوم ان سے بحث و جدال کرنے لگی (تو) انہوں نے کہا: بھلا تم مجھ سے اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہو حالانکہ اس نے مجھے ہدایت فرما دی ہے، اور میں ان (باطل معبودوں) سے نہیں ڈرتا جنہیں تم اس کا شریک ٹھہرا رہے ہو مگر (یہ کہ) میرا رب جو کچھ (ضرر) چاہے (پہنچا سکتا ہے)۔ میرے رب نے ہر چیز کو (اپنے) علم سے احاطہ میں لے رکھا ہے، سو کیا تم نصیحت قبول نہیں کرتےo
80. And his people started disputing and contending with him. (Then) he said: ‘Do you dispute with me about Allah, Who has in fact guided me aright? And I fear not these (false gods) that you associate with Him except that whatever (harm) my Lord may will (He can do). My Lord has encompassed everything with (His) knowledge. So, do you not accept admonition?
81. اور میں ان (معبودانِ باطلہ) سے کیونکر خوفزدہ ہوسکتا ہوں جنہیں تم (اللہ کا) شریک ٹھہراتے ہو درآنحالیکہ تم اس بات سے نہیں ڈرتے کہ تم نے اللہ کے ساتھ (بتوں کو) شریک بنا رکھا ہے (جبکہ) اس نے تم پر اس (شرک) کی کوئی دلیل نہیں اتاری (اب تم ہی جواب دو!) سو ہر دو فریق میں سے (عذاب سے) بے خوف رہنے کا زیادہ حق دار کون ہے؟ اگر تم جانتے ہوo
81. And how should I fear these (false gods) that you associate as partners (with Allah) whilst you do not fear that you have set up (idols as) peers to Allah (whereas) He has not sent down to you any authority (to associate? Now reply yourselves:) Which of the two parties then has greater right to be free from the fear (of chastisement) if you have knowledge?’
46. (آزر نے) کہا: اے ابراہیم! کیا تم میرے معبودوں سے روگرداں ہو؟ اگر واقعی تم (اس مخالفت سے) باز نہ آئے تو میں تمہیں ضرور سنگ سار کر دوں گا اور ایک طویل عرصہ کے لئے تم مجھ سے الگ ہوجاؤo
46. (Azar) said: ‘Ibrahim (Abraham), have you turned away from my gods? If you do not practically desist (from this opposition), I shall certainly stone you to death. And keep away from me for a long while.’