83. اور ایوب (علیہ السلام کا قصّہ یاد کریں) جب انہوں نے اپنے رب کو پکارا کہ مجھے تکلیف چھو رہی ہے اور تو سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر مہربان ہےo
83. And (call to mind the account of) Ayyub (Job) when he called out to his Lord: ‘Misery has laid a hand on me, and You are the Most Merciful of all the merciful.’
84. تو ہم نے ان کی دعا قبول فرما لی اور انہیں جو تکلیف (پہنچ رہی) تھی سو ہم نے اسے دور کر دیا اور ہم نے انہیں ان کے اہل و عیال (بھی) عطا فرمائے اور ان کے ساتھ اتنے ہی اور (عطا فرما دیئے)، یہ ہماری طرف سے خاص رحمت اور عبادت گزاروں کے لئے نصیحت ہے (کہ اللہ صبر و شکر کا اجر کیسے دیتا ہے)o
84. So We granted his prayer, and We removed the misery that was afflicting him. And We (also) gave him back his family, and (bestowed upon him) the like of them along with them. This is an exceptional mercy from Us, and Advice for those who are devoted to Our worship (that is how Allah rewards patience and gratitude).
43. اور ہم نے اُن کو اُن کے اہل و عیال اور اُن کے ساتھ اُن کے برابر (مزید اہل و عیال) عطا کر دیئے، ہماری طرف سے خصوصی رحمت کے طور پر، اور دانش مندوں کے لئے نصیحت کے طور پرo
43. And We gave him his family, and as many more (members of family) along with them, as a special mercy from Us and as advice for the wise.