51. اور (اس) کتاب میں موسٰی (علیہ السلام) کا ذکر کیجئے، بیشک وہ (نفس کی گرفت سے خلاصی پاکر) برگزیدہ ہو چکے تھے اور صاحبِ رسالت نبی تھےo
51. And recite the account of Musa (Moses) in (this Holy) Book. Surely, (getting rid of the grip of self,) he had become exalted and was a Messenger and Prophet.
23. اور بے شک ہم نے موسٰی (علیہ السلام) کو کتابِ (تورات) عطا فرمائی، سو تم اُن کی ملاقات کی نسبت شک میں نہ رہو اور ہم نے اسے بنی اسرائیل کے لیے ہدایت بنایاo
23. And verily, We gave Musa (Moses) the Book (Torah). So do not have any doubt with regard to his meeting. (That meeting is about to take place during the Night of the Ascension.) And We made it a guidance for the Children of Israel.
164. اور (ہم نے کئی) ایسے رسول (بھیجے) ہیں جن کے حالات ہم (اس سے) پہلے آپ کو سنا چکے ہیں اور (کئی) ایسے رسول بھی (بھیجے) ہیں جن کے حالات ہم نے (ابھی تک) آپ کو نہیں سنائے اور اللہ نے موسٰی (علیہ السلام) سے (بلاواسطہ) گفتگو (بھی) فرمائیo
164. And (We have sent many) Messengers whose annals We have narrated to you earlier; and We sent (a number of) those Messengers whose details We have not (yet) related to you; and Allah (also) spoke to Musa (Moses) directly.