اس سورہ مبارکہ کا نام یٰسین ہے جو اس کی پہلی آیت ہے، یہ سورہ مکہ میں نازل ہوئی۔ اس سورت میں اسلام دعوت کے تین بنیادی اصولوں پر ایمان لانے کی دعوت دی گئی ہے یعنی توحید، رسالت اور قیامت۔ سب سے پہلے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رسالت کو قرآن کی قسم کھا کر بیان کیا گیا اور یہ بھی بتا دیا کہ آپ صراط مستقیم پر ہیں۔