62. بیشک جو لوگ ایمان لائے اور جو یہودی ہوئے اور (جو) نصاریٰ اور صابی (تھے ان میں سے) جو (بھی) اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لایا اور اس نے اچھے عمل کئے، تو ان کے لئے ان کے رب کے ہاں ان کا اجر ہے، ان پر نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ رنجیدہ ہوں گےo
62. Verily, those who have believed, and (those who were) Jews and Christians and Sabians, those (of them) who believe in Allah and the Last Day and act piously, there is for them their reward with their Lord. Neither shall any fear afflict them, nor shall they grieve.
143. اور (اے مسلمانو!) اسی طرح ہم نے تمہیں (اعتدال والی) بہتر امت بنایا تاکہ تم لوگوں پر گواہ بنو اور (ہمارا یہ برگزیدہ) رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم پر گواہ ہو، اور آپ پہلے جس قبلہ پر تھے ہم نے صرف اس لئے مقرر کیا تھا کہ ہم (پرکھ کر) ظاہر کر دیں کہ کون (ہمارے) رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پیروی کرتا ہے (اور) کون اپنے الٹے پاؤں پھر جاتا ہے، اور بیشک یہ (قبلہ کا بدلنا) بڑی بھاری بات تھی مگر ان پر نہیں جنہیں اللہ نے ہدایت (و معرفت) سے نوازا، اور اللہ کی یہ شان نہیں کہ تمہارا ایمان (یونہی) ضائع کردے، بیشک اللہ لوگوں پر بڑی شفقت فرمانے والا مہربان ہےo
143. And, in the same way, (O Muslims,) We made you the best Umma (Community—fair to all with a tolerant, moderate and balanced outlook) so that you may bear witness to the people, and (Our exalted) Messenger (blessings and peace be upon him) bears witness to you. And We appointed the Qibla (the direction of Prayer), which you used to face before, only to bring to light (by trial) who would follow (Our) Messenger and who would turn back upon his heels. And this (change of Qibla) was indeed a hard task, but not for those whom Allah blessed with guidance (and gnosis of spiritual truths). And it is not Allah’s Glory to void your faith (without any reason). Allah is surely Most Clement, Ever-Merciful to mankind.
175. پس جو لوگ اللہ پر ایمان لائے اور اس (کے دامن) کو مضبوطی سے پکڑے رکھا تو عنقریب (اللہ) انہیں اپنی (خاص) رحمت اور فضل میں داخل فرمائے گا، اور انہیں اپنی طرف (پہنچنے کا) سیدھا راستہ دکھائے گاo
175. So, those who believe in Allah and hold fast to His (embrace, Allah) will soon admit them to His (exceptional) mercy and grace and will show them the straight path to (reach) Him.