96. (وہی) صبح (کی روشنی) کو رات کا اندھیرا چاک کر کے نکالنے والا ہے، اور اُسی نے رات کو آرام کے لیے بنایا ہے اور سورج اور چاند کو (ریاضیاتی منصوبہ بندی پر مبنی) حساب و شمار کے ساتھ (گردش کرنے والا بنایا ہے)، یہ بہت غالب بڑے علم والے (ربّ) کا مقررہ نظم و نسق ہےo
96. He is the One Who cleaves through the dark of the night, and causes (the light of) the day to burst forth. And He is the One Who has made the night for rest and the sun and the moon for reckoning and computing. This is the appointed measure of the Almighty, the All-Knowing (Lord).
5. وہی ہے جس نے سورج کو روشنی (کا منبع) بنایا اور چاند کو (اس سے) روشن (کیا) اور اس کے لیے (چھوٹا یا بڑا دکھائی دینے کی) منزلیں مقرر کیں تاکہ تم (قطعی صحت کے ساتھ) برسوں کا شمار اور (اوقات کا) حساب معلوم کر سکو، اور اللہ نے یہ (سب کچھ) نہیں پیدا فرمایا مگر (بلا نقص و خلل) درست نظم و تدبیر کے ساتھ، وہ (ان کائناتی حقیقتوں کے ذریعے اپنی خالقیت، وحدانیت اور قدرت کی) نشانیاں ان لوگوں کے لیے تفصیل سے واضح فرماتا ہے جو علم رکھتے ہیںo
5. He is the One Who has made the sun (a source of) light and (with that) made the moon luminous, and appointed for it stages (to appear smaller or bigger) so that you might compute the number of years and the count (of time). Allah has not created (all this) but with a zero-defect strategy. (Through these cosmic realities) He expounds in detail the signs (of His creativity, unicity and might) for those who possess knowledge.