94. اور (ان) لوگوں کو ایمان لانے سے اور کوئی چیز مانع نہ ہوئی جبکہ ان کے پاس ہدایت (بھی) آچکی تھی سوائے اس کے کہ وہ کہنے لگے: کیا اللہ نے (ایک) بشر کو رسول بنا کر بھیجا ہےo
94. And nothing prevented (these) people from believing, whilst there had come to them guidance (as well), except that they said: ‘Has Allah sent (a) man as Messenger?’
95. فرما دیجئے: اگر زمین میں (انسانوں کی بجائے) فرشتے چلتے پھرتے سکونت پذیر ہوتے تو یقیناً ہم (بھی) ان پر آسمان سے کسی فرشتہ کو رسول بنا کر اتارتےo
95. Say: ‘Had there been angels (instead of human beings) walking about, residing in the earth, then We (too) would have certainly sent down from heaven some angel as a Messenger.’