93. اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھے یا (نبوت کا جھوٹا دعوٰی کرتے ہوئے یہ) کہے کہ میری طرف وحی کی گئی ہے حالانکہ اس کی طرف کچھ بھی وحی نہ کی گئی ہو اور (اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا) جو (خدائی کا جھوٹا دعویٰ کرتے ہوئے یہ) کہے کہ میں (بھی) عنقریب ایسی ہی (کتاب) نازل کرتا ہوں جیسی اللہ نے نازل کی ہے۔ اور اگر آپ (اس وقت کا منظر) دیکھیں جب ظالم لوگ موت کی سختیوں میں (مبتلا) ہوں گے اور فرشتے (ان کی طرف) اپنے ہاتھ پھیلائے ہوئے ہوں گے اور (ان سے کہتے ہوں گے:) تم اپنی جانیں جسموں سے نکالو۔ آج تمہیں سزا میں ذلّت کا عذاب دیا جائے گا۔ اس وجہ سے کہ تم اللہ پر ناحق باتیں کیا کرتے تھے اور تم اس کی آیتوں سے سرکشی کیا کرتے تھےo
93. And who is more unjust than one who invents a lie against Allah (and making a false claim of Prophethood) says: ‘Revelation has been sent down to me,’ whereas no revelation is sent to him? And who can be more unjust than one who (making a false claim of being a god) says: ‘I (too) shall soon send down such (a Book) as Allah has sent’? And if you visualize (the sight) when the unjust will be (suffering from) the death throes, and the angels will stretch forth their hands (towards them demanding:) ‘Deliver your souls from your bodies. This Day you will be recompensed with humiliating torment because you used to speak falsehood against Allah and disobey and disregard His Revelations.’
50. اور اگر آپ (وہ منظر) دیکھیں (تو بڑا تعجب کریں) جب فرشتے کافروں کی جان قبض کرتے ہیں وہ ان کے چہروں اور ان کی پشتوں پر (ہتھوڑے) مارتے جاتے ہیں اور (کہتے ہیں کہ دوزخ کی) آگ کا عذاب چکھ لوo
50. And you (will wonder) if you see (the spectacle) when the angels take away the souls of the disbelievers. They continue striking their faces and backs (with hammers and say): ‘Taste the torment of the Fire (of Hell).’
46. آتشِ دوزخ کے سامنے یہ لوگ صبح و شام پیش کئے جاتے ہیں اور جس دن قیامت بپا ہوگی (تو حکم ہوگا:) آلِ فرعون کو سخت ترین عذاب میں داخل کر دوo
46. They are brought before the Fire of Hell morning and evening. And the Day when Resurrection occurs (a voice will command:) ‘Cast the people of Pharaoh into the most miserable chastisement.’
47. اور جب وہ لوگ دوزخ میں باہم جھگڑیں گے تو کمزور لوگ ان سے کہیں گے جو (دنیا میں) بڑائی ظاہر کرتے تھے کہ ہم تو تمہارے پیروکار تھے سو کیا تم آتشِ دوزخ کا کچھ حصّہ (ہی) ہم سے دور کر سکتے ہوo
47. And when they will fall out with one another in Hell, the weak will say to those who used to show arrogance (in the world): ‘We were your followers, so can you remove from us (even) a portion of the Fire of Hell?’
27. پھر (اس وقت ان کا حشر) کیسا ہوگا جب فرشتے ان کی جان (اس حال میں) نکالیں گے کہ ان کے چہروں اور ان کی پیٹھوں پر ضربیں لگاتے ہوں گےo
27. Then what will be (their plight at the time) when the angels will snatch out their souls (this way) that they will be striking their faces and their backs?