سورہ هُوْد
سورہ الْفَاتِحَة
سورہ الْبَقَرَة
سورہ آل عِمْرَان
سورہ النِّسَآء
سورہ الْمَآئِدَة
سورہ الْأَنْعَام
سورہ الْأَعْرَاف
سورہ الْأَنْفَال
سورہ التَّوْبَة
سورہ يُوْنـُس
سورہ هُوْد
سورہ يُوْسُف
سورہ الرَّعْد
سورہ إِبْرَاهِيْم
سورہ الْحِجْر
سورہ النَّحْل
سورہ الْإِسْرَاء - - بَنِيْ إِسْرَآءِيْل
سورہ الْكَهْف
سورہ مَرْيَم
سورہ طهٰ
سورہ الْأَنْبِيَآء
سورہ الْحَجّ
سورہ الْمُؤْمِنُوْن
سورہ النُّوْر
سورہ الْفُرْقَان
سورہ الشُّعَرَآء
سورہ النَّمْل
سورہ الْقَصَص
سورہ الْعَنْکَبُوْت
سورہ الرُّوْم
سورہ لُقْمَان
سورہ السَّجْدَة
سورہ الْأَحْزَاب
سورہ سَبـَا
سورہ فَاطِر
سورہ يٰس
سورہ الصَّافَّات
سورہ ص
سورہ الزُّمَر
سورہ غَافِر - الْمُؤْمِن
سورہ فُصِّلَت - حٰم السَّجْدَة
سورہ الشُّوْرٰی
سورہ الزُّخْرُف
سورہ الدُّخَان
سورہ الْجَاثِيَة
سورہ الْأَحْقَاف
سورہ مُحَمَّد
سورہ الْفَتْح
سورہ الْحُجُرَات
سورہ ق
سورہ الذَّارِيَات
سورہ الطُّوْر
سورہ النَّجْم
سورہ الْقَمَر
سورہ الرَّحْمٰن
سورہ الْوَاقِعَة
سورہ الْحَدِيْد
سورہ الْمُجَادَلَة
سورہ الْحَشْر
سورہ الْمُمْتَحِنَة
سورہ الصَّفّ
سورہ الْجُمُعَة
سورہ الْمُنَافِقُوْن
سورہ التَّغَابُن
سورہ الطَّلاَق
سورہ التَّحْرِيْم
سورہ الْمُلْک
سورہ الْقَلَم
سورہ الْحَآقَّة
سورہ الْمَعَارِج
سورہ نُوْح
سورہ الْجِنّ
سورہ الْمُزَّمِّل
سورہ الْمُدَّثِّر
سورہ الْقِيَامَة
سورہ الْإِنْسَان - الدَّهْر
سورہ الْمُرْسَلاَت
سورہ النَّبَا
سورہ النَّازِعَات
سورہ عَبَسَ
سورہ التَّکْوِيْر
سورہ الْإِنْفِطَار
سورہ الْمُطَفِّفِيْن
سورہ الْإِنْشِقَاق
سورہ الْبُرُوْج
سورہ الطَّارِق
سورہ الْأَعْلیٰ
سورہ الْغَاشِيَة
سورہ الْفَجْر
سورہ الْبَلَد
سورہ الشَّمْس
سورہ اللَّيْل
سورہ الضُّحٰی
سورہ الشَّرْح - - الْإِنْشِرَاح
سورہ التِّيْن
سورہ الْعَلَق
سورہ الْقَدْر
سورہ الْبَـيِّـنَة
سورہ الزَّلْزَلَة - - الزِّلْزَال
سورہ الْعَادِيَات
سورہ الْقَارِعَة
سورہ التَّکَاثُر
سورہ الْعَصْر
سورہ الْهُمَزَة
سورہ الْفِيل
سورہ قُرَيْش
سورہ الْمَاعُوْن
سورہ الْکَوْثَر
سورہ الْکَافِرُوْن
سورہ النَّصْر
سورہ الْمَسَد - - اللَّهَب
سورہ الْإِخْلاَص
سورہ الْفَلَق
سورہ النَّاس
آیت کھولیں
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48
49
50
51
52
53
54
55
56
57
58
59
60
61
62
63
64
65
66
67
68
69
70
71
72
73
74
75
76
77
78
79
80
81
82
83
84
85
86
87
88
89
90
91
92
93
94
95
96
97
98
99
100
101
102
103
104
105
106
107
108
109
110
111
112
113
114
115
116
117
118
119
120
121
122
123
مزید
شیخ الاسلام
تعارف
تاثرات
عرفان القرآن
تعارف
محاسن عرفان القرآن
تاثرات
عرفان القرآن حاصل کریں
قرآنی سوال و جواب
پنج سورہ
سورۃ یٰسین
سورۃ الرحمٰن
سورۃ الواقعہ
سورۃ الملک
سورۃ المزمل
اہم لنکس
پارہ لسٹ
عرفان القرآن پی ڈی ایف ڈوانلوڈ
رابطہ
ایپلی کیشن
(Android) اینڈرائیڈ
(iOS) آئی او ایس
(Windows) ونڈوز
ENGLISH
جدید تلاش
Surah Hud
11, 12
پارہ نمبر
123
آيات
10
رکوع
52
ترتيب نزولي
11
ترتيب تلاوت
مکی
سورہ
1 - الْفَاتِحَة
2 - الْبَقَرَة
3 - آل عِمْرَان
4 - النِّسَآء
5 - الْمَآئِدَة
6 - الْأَنْعَام
7 - الْأَعْرَاف
8 - الْأَنْفَال
9 - التَّوْبَة
10 - يُوْنـُس
11 - هُوْد
12 - يُوْسُف
13 - الرَّعْد
14 - إِبْرَاهِيْم
15 - الْحِجْر
16 - النَّحْل
17 - الْإِسْرَاء - - بَنِيْ إِسْرَآءِيْل
18 - الْكَهْف
19 - مَرْيَم
20 - طهٰ
21 - الْأَنْبِيَآء
22 - الْحَجّ
23 - الْمُؤْمِنُوْن
24 - النُّوْر
25 - الْفُرْقَان
26 - الشُّعَرَآء
27 - النَّمْل
28 - الْقَصَص
29 - الْعَنْکَبُوْت
30 - الرُّوْم
31 - لُقْمَان
32 - السَّجْدَة
33 - الْأَحْزَاب
34 - سَبـَا
35 - فَاطِر
36 - يٰس
37 - الصَّافَّات
38 - ص
39 - الزُّمَر
40 - غَافِر - الْمُؤْمِن
41 - فُصِّلَت - حٰم السَّجْدَة
42 - الشُّوْرٰی
43 - الزُّخْرُف
44 - الدُّخَان
45 - الْجَاثِيَة
46 - الْأَحْقَاف
47 - مُحَمَّد
48 - الْفَتْح
49 - الْحُجُرَات
50 - ق
51 - الذَّارِيَات
52 - الطُّوْر
53 - النَّجْم
54 - الْقَمَر
55 - الرَّحْمٰن
56 - الْوَاقِعَة
57 - الْحَدِيْد
58 - الْمُجَادَلَة
59 - الْحَشْر
60 - الْمُمْتَحِنَة
61 - الصَّفّ
62 - الْجُمُعَة
63 - الْمُنَافِقُوْن
64 - التَّغَابُن
65 - الطَّلاَق
66 - التَّحْرِيْم
67 - الْمُلْک
68 - الْقَلَم
69 - الْحَآقَّة
70 - الْمَعَارِج
71 - نُوْح
72 - الْجِنّ
73 - الْمُزَّمِّل
74 - الْمُدَّثِّر
75 - الْقِيَامَة
76 - الْإِنْسَان - الدَّهْر
77 - الْمُرْسَلاَت
78 - النَّبَا
79 - النَّازِعَات
80 - عَبَسَ
81 - التَّکْوِيْر
82 - الْإِنْفِطَار
83 - الْمُطَفِّفِيْن
84 - الْإِنْشِقَاق
85 - الْبُرُوْج
86 - الطَّارِق
87 - الْأَعْلیٰ
88 - الْغَاشِيَة
89 - الْفَجْر
90 - الْبَلَد
91 - الشَّمْس
92 - اللَّيْل
93 - الضُّحٰی
94 - الشَّرْح - - الْإِنْشِرَاح
95 - التِّيْن
96 - الْعَلَق
97 - الْقَدْر
98 - الْبَـيِّـنَة
99 - الزَّلْزَلَة - - الزِّلْزَال
100 - الْعَادِيَات
101 - الْقَارِعَة
102 - التَّکَاثُر
103 - الْعَصْر
104 - الْهُمَزَة
105 - الْفِيل
106 - قُرَيْش
107 - الْمَاعُوْن
108 - الْکَوْثَر
109 - الْکَافِرُوْن
110 - النَّصْر
111 - الْمَسَد - - اللَّهَب
112 - الْإِخْلاَص
113 - الْفَلَق
114 - النَّاس
1 - الم
2 - سَيَقُولُ
3 - تِلْكَ الرُّسُلُ
4 - لَن تَنَالُواْ
5 - وَالْمُحْصَنَاتُ
6 - لاَ يُحِبُّ اللّهُ
7 - وَإِذَا سَمِعُواْ
8 - وَلَوْ أَنَّنَا
9 - قَالَ الْمَلَأُ
10 - وَاعْلَمُواْ
11 - يَعْتَذِرُونَ
12 - وَمَا مِن دَآبَّةٍ
13 - وَمَا أُبَرِّىءُ
14 - رُبَمَا
15 - سُبْحَانَ الَّذِي
16 - قَالَ أَلَمْ
17 - إِقْتَرَبَ
18 - قَدْ أَفْلَحَ
19 - وَقَالَ الَّذِينَ
20 - أَمَّنْ خَلَقَ
21 - أُتْلُ مَا أُوحِيَ
22 - وَمَن يَقْنُتْ
23 - وَمَا لِيَ
24 - فَمَنْ أَظْلَمُ
25 - إِلَيْهِ يُرَدُّ
26 - حٰم
27 - قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ
28 - قَدْ سَمِعَ اللَّهُ
29 - تَبَارَكَ الَّذِي
30 - عَمَّ
رُكوع 1
رُكوع 2
رُكوع 3
رُكوع 4
رُكوع 5
رُكوع 6
رُكوع 7
رُكوع 8
رُكوع 9
رُكوع 10
or
قاری منتخب کریں
قاری عبد الباسط
قاری ماهر المعيقلي
الشيخ مشاری راشد العفاسی
قاری أحمد بن علي العجمي
منتخب کریں
ترجمہ آواز تسلیم احمد صابری
ترجمہ کے بغیر
سورہ سنیں
﷽
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے
In the Name of Allah, the Most Compassionate, the Ever-Merciful
پچھلی سورہ »
سرورق
« اگلی سورہ
Play
Copy
الٓرٰ ۟ کِتٰبٌ اُحۡکِمَتۡ اٰیٰتُہٗ ثُمَّ فُصِّلَتۡ مِنۡ لَّدُنۡ حَکِیۡمٍ خَبِیۡرٍ ۙ﴿۱﴾
1. الف، لام، را (حقیقی معنی اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں، یہ وہ) کتاب ہے جس کی آیتیں مستحکم بنا دی گئی ہیں، پھر حکمت والے باخبر (رب) کی جانب سے وہ مفصل بیان کر دی گئی ہیں
o
1. Alif, Lam, Ra. (Only Allah and the Messenger [blessings and peace be upon him] know the real meaning. This) is (that) Book whose Verses are firmly founded; then they have been explained in detail by (the Lord) Who is All-Wise, All-Aware;
(هُوْد،
11
:
1
)
Play
Copy
اَلَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّا اللّٰہَ ؕ اِنَّنِیۡ لَکُمۡ مِّنۡہُ نَذِیۡرٌ وَّ بَشِیۡرٌ ۙ﴿۲﴾
2. یہ کہ اللہ کے سوا تم کسی کی عبادت مت کرو، بیشک میں تمہارے لئے اس (اللہ) کی جانب سے ڈر سنانے والا اور بشارت دینے والا ہوں
o
2. That do not worship anyone but Allah. Verily, I am a Warner from Him (Allah) to you and a Bearer of glad tidings;
(هُوْد،
11
:
2
)
Play
Copy
وَّ اَنِ اسۡتَغۡفِرُوۡا رَبَّکُمۡ ثُمَّ تُوۡبُوۡۤا اِلَیۡہِ یُمَتِّعۡکُمۡ مَّتَاعًا حَسَنًا اِلٰۤی اَجَلٍ مُّسَمًّی وَّ یُؤۡتِ کُلَّ ذِیۡ فَضۡلٍ فَضۡلَہٗ ؕ وَ اِنۡ تَوَلَّوۡا فَاِنِّیۡۤ اَخَافُ عَلَیۡکُمۡ عَذَابَ یَوۡمٍ کَبِیۡرٍ ﴿۳﴾
3. اور یہ کہ تم اپنے رب سے مغفرت طلب کرو پھر تم اس کے حضور (صدقِ دل سے) توبہ کرو وہ تمہیں وقتِ معین تک اچھی متاع سے لطف اندوز رکھے گا اور ہر فضیلت والے کو اس کی فضیلت کی جزا دے گا (یعنی اس کے اَعمال و ریاضت کی کثرت کے مطابق اَجر و درجات عطا فرمائے گا)، اور اگر تم نے روگردانی کی تو میں تم پر بڑے دن کے عذاب کا خوف رکھتا ہوں
o
3. And that you should seek forgiveness from your Lord, then repent before Him (with true hearts). He will keep you glad and gratified with an excellent provision till an appointed term, and will reward for merit everyone enjoying merit (i.e., He will bestow reward and ranks corresponding to one’s amount of righteous deeds and dedicated services). And if you turn away, then I fear for you the torment of a Mighty Day.
(هُوْد،
11
:
3
)
Play
Copy
اِلَی اللّٰہِ مَرۡجِعُکُمۡ ۚ وَ ہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۴﴾
4. تمہیں اللہ ہی کی طرف لوٹنا ہے، اور وہ ہر چیز پر بڑا قادر ہے
o
4. You are to return to Allah and He has mighty control over everything.
(هُوْد،
11
:
4
)
Play
Copy
اَلَاۤ اِنَّہُمۡ یَثۡنُوۡنَ صُدُوۡرَہُمۡ لِیَسۡتَخۡفُوۡا مِنۡہُ ؕ اَلَا حِیۡنَ یَسۡتَغۡشُوۡنَ ثِیَابَہُمۡ ۙ یَعۡلَمُ مَا یُسِرُّوۡنَ وَ مَا یُعۡلِنُوۡنَ ۚ اِنَّہٗ عَلِیۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ ﴿۵﴾
5. جان لو! بیشک وہ (کفار) اپنے سینوں کو دُہرا کر لیتے ہیں تاکہ وہ اس (خدا) سے (اپنے دلوں کا حال) چھپا سکیں، خبردار! جس وقت وہ اپنے کپڑے (جسموں پر) اوڑھ لیتے ہیں (تو اس وقت بھی) وہ ان سب باتوں کو جانتا ہے جو وہ چھپاتے ہیں اور جو وہ آشکار کرتے ہیں، بیشک وہ سینوں کی (پوشیدہ) باتوں کو خوب جاننے والا ہے
o
5. Bear in mind! These (disbelievers) fold up their breasts so that they may hide (the state of their hearts) from Him (Allah). Beware! When they cover (their bodies) with their clothes, (even then) He knows all those matters which they hide and which they lay open. Surely, He knows best (the secrets of) the hearts.
(هُوْد،
11
:
5
)
Play
Copy
وَ مَا مِنۡ دَآبَّۃٍ فِی الۡاَرۡضِ اِلَّا عَلَی اللّٰہِ رِزۡقُہَا وَ یَعۡلَمُ مُسۡتَقَرَّہَا وَ مُسۡتَوۡدَعَہَا ؕ کُلٌّ فِیۡ کِتٰبٍ مُّبِیۡنٍ ﴿۶﴾
6. اور زمین میں کوئی چلنے پھرنے والا (جاندار) نہیں ہے مگر (یہ کہ) اس کا رزق اللہ (کے ذمۂ کرم) پر ہے اور وہ اس کے ٹھہرنے کی جگہ کو اور اس کے امانت رکھے جانے کی جگہ کو (بھی) جانتا ہے، ہر بات کتابِ روشن (لوحِ محفوظ) میں (درج) ہے
o
6. And there is no moving creature (living being) on the earth but (that) its sustenance is (a bountiful obligation) upon Allah. And He knows its resting-place and (also) the place where it is to be entrusted. Everything is (recorded) in the enlightening Book (the Protected Tablet [al-Lawh al-Mahfuz]).
(هُوْد،
11
:
6
)
Play
Copy
وَ ہُوَ الَّذِیۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ فِیۡ سِتَّۃِ اَیَّامٍ وَّ کَانَ عَرۡشُہٗ عَلَی الۡمَآءِ لِیَبۡلُوَکُمۡ اَیُّکُمۡ اَحۡسَنُ عَمَلًا ؕ وَ لَئِنۡ قُلۡتَ اِنَّکُمۡ مَّبۡعُوۡثُوۡنَ مِنۡۢ بَعۡدِ الۡمَوۡتِ لَیَقُوۡلَنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اِنۡ ہٰذَاۤ اِلَّا سِحۡرٌ مُّبِیۡنٌ ﴿۷﴾
7. اور وہی (اللہ) ہے جس نے آسمانوں اور زمین (کی بالائی و زیریں کائناتوں) کو چھ روز (یعنی تخلیق و اِرتقاء کے چھ اَدوار و مراحل) میں پیدا فرمایا اور (تخلیقِ اَرضی سے قبل) اس کا تختِ اقتدار پانی پر تھا (اور اس نے اس سے زندگی کے تمام آثار کو اور تمہیں پیدا کیا) تاکہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون عمل کے اعتبار سے بہتر ہے؟ اور اگر آپ یہ فرمائیں کہ تم لوگ مرنے کے بعد (زندہ کر کے) اٹھائے جاؤ گے تو کافر یقینًا (یہ) کہیں گے کہ یہ تو صریح جادو کے سوا کچھ (اور) نہیں ہے
o
7. And He (Allah) is the One Who created the heavens and the earth (the higher and the lower strata of the universe) in six days (i.e., six phases or aeons of creation and evolution). And (before the creation of the earth) His Throne of Authority operated on water, (and from that He brought forth all manifestations of life and created you,) so that He put you to trial to evaluate which of you would be best in action. And if you say: ‘You will be raised after death,’ the disbelievers will certainly say: ‘This is nothing (else) but an obvious magic.’
(هُوْد،
11
:
7
)
Play
Copy
وَ لَئِنۡ اَخَّرۡنَا عَنۡہُمُ الۡعَذَابَ اِلٰۤی اُمَّۃٍ مَّعۡدُوۡدَۃٍ لَّیَقُوۡلُنَّ مَا یَحۡبِسُہٗ ؕ اَلَا یَوۡمَ یَاۡتِیۡہِمۡ لَیۡسَ مَصۡرُوۡفًا عَنۡہُمۡ وَ حَاقَ بِہِمۡ مَّا کَانُوۡا بِہٖ یَسۡتَہۡزِءُوۡنَ ٪﴿۸﴾
8. اور اگر ہم ان سے چند مقررہ دنوں تک عذاب کو مؤخر کردیں تو وہ یقینًا کہیں گے کہ اسے کس چیز نے روک رکھا ہے، خبردار! جس دن وہ (عذاب) ان پر آئے گا (تو) ان سے پھیرا نہ جائے گا اور وہ (عذاب) انہیں گھیر لے گا جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے
o
8. And if We defer their torment for a few fixed days, they will definitely say: ‘What has held it back?’ Beware! The day when that (torment) comes upon them, (then) that will not be averted from them, and that (chastisement) which they used to make fun of will beset them.
(هُوْد،
11
:
8
)
Play
Copy
وَ لَئِنۡ اَذَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ مِنَّا رَحۡمَۃً ثُمَّ نَزَعۡنٰہَا مِنۡہُ ۚ اِنَّہٗ لَیَـُٔوۡسٌ کَفُوۡرٌ ﴿۹﴾
9. اور اگر ہم انسان کو اپنی جانب سے رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں پھر ہم اسے (کسی وجہ سے) اس سے واپس لے لیتے ہیں تو وہ نہایت مایوس (اور) ناشکرگزار ہو جاتا ہے
o
9. And if We make man taste mercy from Us, then withdraw it from him (for some reason), he becomes highly disappointed (and) ungrateful.
(هُوْد،
11
:
9
)
Play
Copy
وَ لَئِنۡ اَذَقۡنٰہُ نَعۡمَآءَ بَعۡدَ ضَرَّآءَ مَسَّتۡہُ لَیَقُوۡلَنَّ ذَہَبَ السَّیِّاٰتُ عَنِّیۡ ؕ اِنَّہٗ لَفَرِحٌ فَخُوۡرٌ ﴿ۙ۱۰﴾
10. اور اگر ہم اسے (کوئی) نعمت چکھاتے ہیں اس تکلیف کے بعد جو اسے پہنچ چکی تھی تو ضرور کہہ اٹھتا ہے کہ مجھ سے ساری تکلیفیں جاتی رہیں، بیشک وہ بڑا خوش ہونے والا (اور) فخر کرنے والا (بن جاتا) ہے
o
10. And if We make him taste (some) favour after the suffering that afflicted him, then he is sure to say: ‘Gone are all my troubles.’ Surely, he (becomes) most exultant and boastful,
(هُوْد،
11
:
10
)
Play
Copy
اِلَّا الَّذِیۡنَ صَبَرُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ؕ اُولٰٓئِکَ لَہُمۡ مَّغۡفِرَۃٌ وَّ اَجۡرٌ کَبِیۡرٌ ﴿۱۱﴾
11. سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے صبر کیا اور نیک عمل کرتے رہے، (تو) ایسے لوگوں کے لئے مغفرت اور بڑا اجر ہے
o
11. Except for those who remain steadfast and continue doing pious deeds. For them is forgiveness and great reward.
(هُوْد،
11
:
11
)
Play
Copy
فَلَعَلَّکَ تَارِکٌۢ بَعۡضَ مَا یُوۡحٰۤی اِلَیۡکَ وَ ضَآئِقٌۢ بِہٖ صَدۡرُکَ اَنۡ یَّقُوۡلُوۡا لَوۡ لَاۤ اُنۡزِلَ عَلَیۡہِ کَنۡزٌ اَوۡ جَآءَ مَعَہٗ مَلَکٌ ؕ اِنَّمَاۤ اَنۡتَ نَذِیۡرٌ ؕ وَ اللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ وَّکِیۡلٌ ﴿ؕ۱۲﴾
12. بھلا کیا یہ ممکن ہے کہ آپ اس میں سے کچھ چھوڑ دیں جو آپ کی طرف وحی کیا گیا ہے اور اس سے آپ کا سینہء (اَطہر) تنگ ہونے لگے (اس خیال سے) کہ کفار یہ کہتے ہیں کہ اس (رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر کوئی خزانہ کیوں نہ اتارا گیا یا اس کے ساتھ کوئی فرشتہ کیوں نہیں آیا، (ایسا ہرگز ممکن نہیں۔ اے رسولِ معظم!) آپ تو صرف ڈر سنانے والے ہیں (کسی کو دنیوی لالچ یا سزا دینے والے نہیں)، اور اللہ ہر چیز پر نگہبان ہے
o
12. How may it be that you omit a portion of what has been revealed to you, and that your (sanctified) breast feels straitened (by the idea that) the disbelievers say: ‘Why has any treasure not been sent down to him (the Messenger [blessings and peace be upon him]), or why has any angel not come with him’? (O Glorious Messenger! That is impossible.) You are but a Warner. (You are neither to tempt someone nor persecute.) And Allah is a Guardian over everything.
(هُوْد،
11
:
12
)
Play
Copy
اَمۡ یَقُوۡلُوۡنَ افۡتَرٰىہُ ؕ قُلۡ فَاۡتُوۡا بِعَشۡرِ سُوَرٍ مِّثۡلِہٖ مُفۡتَرَیٰتٍ وَّ ادۡعُوۡا مَنِ اسۡتَطَعۡتُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ ﴿۱۳﴾
13. کیا کفار یہ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے اس (قرآن) کو خود گھڑ لیا ہے، فرما دیجئے: تم (بھی) اس جیسی گھڑی ہوئی دس سورتیں لے آؤ اور اللہ کے سوا (اپنی مدد کے لئے) جسے بھی بلا سکتے ہو بلا لو اگر تم سچے ہو
o
13. Do the disbelievers say: ‘The Messenger has fabricated this (Qur’an) himself’? Say: ‘Bring then ten forged Chapters like this, and call (to your help) whom you can except Allah if you are truthful.’
(هُوْد،
11
:
13
)
Play
Copy
فَاِلَّمۡ یَسۡتَجِیۡبُوۡا لَکُمۡ فَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّمَاۤ اُنۡزِلَ بِعِلۡمِ اللّٰہِ وَ اَنۡ لَّاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۚ فَہَلۡ اَنۡتُمۡ مُّسۡلِمُوۡنَ ﴿۱۴﴾
14. (اے مسلمانو!) سو اگر وہ تمہاری بات قبول نہ کریں تو یقین رکھو کہ قرآن فقط اللہ کے علم سے اتارا گیا ہے اور یہ کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں، پس کیا (اب) تم اسلام پر (ثابت قدم) رہو گے
o
14. (O Muslims!) So, if they do not accept your challenge, then firmly believe that the Qur’an has been revealed with Allah’s knowledge, and that there is no other God but He. So, will you (now) stick to Islam (firm-footed)?
(هُوْد،
11
:
14
)
Play
Copy
مَنۡ کَانَ یُرِیۡدُ الۡحَیٰوۃَ الدُّنۡیَا وَ زِیۡنَتَہَا نُوَفِّ اِلَیۡہِمۡ اَعۡمَالَہُمۡ فِیۡہَا وَ ہُمۡ فِیۡہَا لَا یُبۡخَسُوۡنَ ﴿۱۵﴾
15. جو لوگ (فقط) دنیوی زندگی اور اس کی زینت (و آرائش) کے طالب ہیں ہم ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ اسی دنیا میں دے دیتے ہیں اور انہیں اس (دنیا کے صلہ) میں کوئی کمی نہیں دی جاتی
o
15. Those who lust after the worldly life (only) with its beauty (and embellishment), We pay them back in full for their works here in this world, and their (worldly recompense) is not diminished in the least.
(هُوْد،
11
:
15
)
Play
Copy
اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ لَیۡسَ لَہُمۡ فِی الۡاٰخِرَۃِ اِلَّا النَّارُ ۫ۖ وَ حَبِطَ مَا صَنَعُوۡا فِیۡہَا وَ بٰطِلٌ مَّا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۶﴾
16. یہ وہ لوگ ہیں جن کے لئے آخرت میں کچھ (حصہ) نہیں سوائے آتشِ (دوزخ) کے، اور وہ سب (اَعمال اپنے اُخروی اَجر کے حساب سے) اکارت ہوگئے جو انہوں نے دنیا میں انجام دیئے تھے اور وہ (سب کچھ) باطل و بے کار ہوگیا جو وہ کرتے رہے تھے (کیونکہ ان کا حساب پورے اجر کے ساتھ دنیا میں ہی چکا دیا گیا ہے اور آخرت کے لئے کچھ نہیں بچا)
o
16. They are the people for whom there is no (share) in the Hereafter except the Fire (of Hell). And (as for reward in the Hereafter) all (the works) they did in the world have come to nothing, and (all that) they used to do is null and void (because their account is cleared by paying them in full measure in the life of the world, and nothing remains in their balance for the Hereafter).
(هُوْد،
11
:
16
)
Play
Copy
اَفَمَنۡ کَانَ عَلٰی بَیِّنَۃٍ مِّنۡ رَّبِّہٖ وَ یَتۡلُوۡہُ شَاہِدٌ مِّنۡہُ وَ مِنۡ قَبۡلِہٖ کِتٰبُ مُوۡسٰۤی اِمَامًا وَّ رَحۡمَۃً ؕ اُولٰٓئِکَ یُؤۡمِنُوۡنَ بِہٖ ؕ وَ مَنۡ یَّکۡفُرۡ بِہٖ مِنَ الۡاَحۡزَابِ فَالنَّارُ مَوۡعِدُہٗ ۚ فَلَا تَکُ فِیۡ مِرۡیَۃٍ مِّنۡہُ ٭ اِنَّہُ الۡحَقُّ مِنۡ رَّبِّکَ وَ لٰکِنَّ اَکۡثَرَ النَّاسِ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۱۷﴾
17. وہ شخص جو اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل پر ہے اور اللہ کی جانب سے ایک گواہ (قرآن) بھی اس شخص کی تائید و تقویت کے لئے آگیا ہے اور اس سے قبل موسٰی (علیہ السلام) کی کتاب (تورات) بھی جو رہنما اور رحمت تھی (آچکی ہو) یہی لوگ اس (قرآن) پر ایمان لاتے ہیں، کیا (یہ) اور (کافر) فرقوں میں سے وہ شخص جو اس (قرآن) کا منکر ہے (برابر ہوسکتے ہیں) جبکہ آتشِ دوزخ اس کا ٹھکانا ہے، سو (اے سننے والے!) تجھے چاہئے کہ تو اس سے متعلق ذرا بھی شک میں نہ رہے، بیشک یہ (قرآن) تیرے رب کی طرف سے حق ہے لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے
o
17. He who holds fast to a clear proof from his Lord, and a testimony (the Qur’an) too has come from his Lord for his strength and support, and prior to that the Book of Musa ([Moses], the Torah), a guide and a mercy (too had come)—so, it is they who believe in it (the Qur’an). Can (such a person be equal to) the one who denies (the Qur’an) from amongst (the disbelieving) sects, whilst his abode is the Fire of Hell? So, (O listener,) be not in any doubt about it. Surely, this (Qur’an) is the truth from your Lord, but most people do not believe.
(هُوْد،
11
:
17
)
Play
Copy
وَ مَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنِ افۡتَرٰی عَلَی اللّٰہِ کَذِبًا ؕ اُولٰٓئِکَ یُعۡرَضُوۡنَ عَلٰی رَبِّہِمۡ وَ یَقُوۡلُ الۡاَشۡہَادُ ہٰۤؤُلَآءِ الَّذِیۡنَ کَذَبُوۡا عَلٰی رَبِّہِمۡ ۚ اَلَا لَعۡنَۃُ اللّٰہِ عَلَی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۙ۱۸﴾
18. اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہو سکتا ہے جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھتا ہے، ایسے ہی لوگ اپنے رب کے حضور پیش کئے جائیں گے اور گواہ کہیں گے: یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب پر جھوٹ بولا تھا، جان لو کہ ظالموں پر اللہ کی لعنت ہے
o
18. And who can be a greater wrongdoer than the one who fabricates a lie against Allah? Such people will be brought before their Lord and the witnesses will say: ‘These are the ones who foisted a lie upon their Lord.’ Know that Allah’s curse is upon the wrongdoers—
(هُوْد،
11
:
18
)
Play
Copy
الَّذِیۡنَ یَصُدُّوۡنَ عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ وَ یَبۡغُوۡنَہَا عِوَجًا ؕ وَ ہُمۡ بِالۡاٰخِرَۃِ ہُمۡ کٰفِرُوۡنَ ﴿۱۹﴾
19. جو لوگ (دوسروں کو) اللہ کی راہ سے روکتے ہیں اور اس میں کجی تلاش کرتے ہیں، اور وہی لوگ آخرت کے منکر ہیں
o
19. Those who hinder (others) from the path of Allah and look for crookedness in it. And it is they who deny the Hereafter.
(هُوْد،
11
:
19
)
Play
Copy
اُولٰٓئِکَ لَمۡ یَکُوۡنُوۡا مُعۡجِزِیۡنَ فِی الۡاَرۡضِ وَ مَا کَانَ لَہُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مِنۡ اَوۡلِیَآءَ ۘ یُضٰعَفُ لَہُمُ الۡعَذَابُ ؕ مَا کَانُوۡا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ السَّمۡعَ وَ مَا کَانُوۡا یُبۡصِرُوۡنَ ﴿۲۰﴾
20. یہ لوگ (اللہ کو) زمین میں عاجز کر سکنے والے نہیں اور نہ ہی ان کے لئے اللہ کے سوا کوئی مددگار ہیں۔ ان کے لئے عذاب دوگنا کر دیا جائے گا (کیونکہ) نہ وہ (حق بات) سننے کی طاقت رکھتے تھے اور نہ (حق کو) دیکھ ہی سکتے تھے
o
20. They have no capability at all to frustrate (Allah) on earth, nor are there any helpers for them apart from Allah. The torment will be doubled for them (because) they had neither courage to hear (the truth) nor vision to see (it).
(هُوْد،
11
:
20
)
Play
Copy
اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ خَسِرُوۡۤا اَنۡفُسَہُمۡ وَ ضَلَّ عَنۡہُمۡ مَّا کَانُوۡا یَفۡتَرُوۡنَ ﴿۲۱﴾
21. یہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کو نقصان پہنچایا اور جو بہتان وہ باندھتے تھے وہ (سب) ان سے جاتے رہے
o
21. It is they who ruined their souls, and the lies they used to invent are (all) gone from them.
(هُوْد،
11
:
21
)
Play
Copy
لَا جَرَمَ اَنَّہُمۡ فِی الۡاٰخِرَۃِ ہُمُ الۡاَخۡسَرُوۡنَ ﴿۲۲﴾
22. یہ بالکل حق ہے کہ یقینًا وہی لوگ آخرت میں سب سے زیادہ خسارہ اٹھانے والے ہیں
o
22. This is absolutely true that it is certainly they who will be the greatest losers in the Hereafter.
(هُوْد،
11
:
22
)
Play
Copy
اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ اَخۡبَتُوۡۤا اِلٰی رَبِّہِمۡ ۙ اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ الۡجَنَّۃِ ۚ ہُمۡ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۲۳﴾
23. بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور اپنے رب کے حضور عاجزی کرتے رہے یہی لوگ اہلِ جنت ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں
o
23. Verily, those who believe and persist in pious works and humble themselves before their Lord, it is they who are the people of Paradise. They will live there forever.
(هُوْد،
11
:
23
)
Play
Copy
مَثَلُ الۡفَرِیۡقَیۡنِ کَالۡاَعۡمٰی وَ الۡاَصَمِّ وَ الۡبَصِیۡرِ وَ السَّمِیۡعِ ؕ ہَلۡ یَسۡتَوِیٰنِ مَثَلًا ؕ اَفَلَا تَذَکَّرُوۡنَ ﴿٪۲۴﴾
24. (کافر و مسلم) دونوں فریقوں کی مثال اندھے اور بہرے اور (اس کے برعکس) دیکھنے والے اور سننے والے کی سی ہے۔ کیا دونوں کا حال برابر ہے؟ کیا تم پھر (بھی) نصیحت قبول نہیں کرتے
o
24. The example of the two parties (the disbelievers and the believers) is like the blind and the deaf (versus) the seeing and the hearing. Are both cases equal? Will you not take advice (even) then?
(هُوْد،
11
:
24
)
Play
Copy
وَ لَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا نُوۡحًا اِلٰی قَوۡمِہٖۤ ۫ اِنِّیۡ لَکُمۡ نَذِیۡرٌ مُّبِیۡنٌ ﴿ۙ۲۵﴾
25. اور بیشک ہم نے نوح (علیہ السلام) کو ان کی قوم کی طرف بھیجا، (انہوں نے ان سے کہا:) میں تمہارے لئے کھلا ڈر سنانے والا (بن کر آیا) ہوں
o
25. And surely, We sent Nuh (Noah) to his people. (He said to them:) ‘I am (raised and appointed as) a plain Warner to you,
(هُوْد،
11
:
25
)
Play
Copy
اَنۡ لَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّا اللّٰہَ ؕ اِنِّیۡۤ اَخَافُ عَلَیۡکُمۡ عَذَابَ یَوۡمٍ اَلِیۡمٍ ﴿۲۶﴾
26. کہ تم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو، میں تم پر دردناک دن کے عذاب (کی آمد) کا خوف رکھتا ہوں
o
26. That you worship none but Allah. Indeed, I fear the torment of a grievous day (coming) upon you.’
(هُوْد،
11
:
26
)
Play
Copy
فَقَالَ الۡمَلَاُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنۡ قَوۡمِہٖ مَا نَرٰىکَ اِلَّا بَشَرًا مِّثۡلَنَا وَ مَا نَرٰىکَ اتَّبَعَکَ اِلَّا الَّذِیۡنَ ہُمۡ اَرَاذِلُنَا بَادِیَ الرَّاۡیِ ۚ وَ مَا نَرٰی لَکُمۡ عَلَیۡنَا مِنۡ فَضۡلٍۭ بَلۡ نَظُنُّکُمۡ کٰذِبِیۡنَ ﴿۲۷﴾
27. سو ان کی قوم کے کفر کرنے والے سرداروں اور وڈیروں نے کہا: ہمیں تو تم ہمارے اپنے ہی جیسا ایک بشر دکھائی دیتے ہو اور ہم نے کسی (معزز شخص) کو تمہاری پیروی کرتے ہوئے نہیں دیکھا سوائے ہمارے (معاشرے کے) سطحی رائے رکھنے والے پست و حقیر لوگوں کے (جو بے سوچے سمجھے تمہارے پیچھے لگ گئے ہیں)، اور ہم تمہارے اندر اپنے اوپر کوئی فضیلت و برتری (یعنی طاقت و اقتدار، مال و دولت یا تمہاری جماعت میں بڑے لوگوں کی شمولیت الغرض ایسا کوئی نمایاں پہلو) بھی نہیں دیکھتے بلکہ ہم تو تمہیں جھوٹا سمجھتے ہیں
o
27. So the disbelieving chiefs and nobles of his people said: ‘You appear to us but a human like ourselves, and we have not seen any (honourable person) following you except the most inferior and lowest of (our society) having superficial opinion (who have become your followers without using discretion). Nor do we find in you any merit and superiority over us (i.e., power and authority, wealth and riches, or the worthy people joining your party, or for that matter, any such prominent feature). Instead, we consider you to be liars.’
(هُوْد،
11
:
27
)
Play
Copy
قَالَ یٰقَوۡمِ اَرَءَیۡتُمۡ اِنۡ کُنۡتُ عَلٰی بَیِّنَۃٍ مِّنۡ رَّبِّیۡ وَ اٰتٰىنِیۡ رَحۡمَۃً مِّنۡ عِنۡدِہٖ فَعُمِّیَتۡ عَلَیۡکُمۡ ؕ اَنُلۡزِمُکُمُوۡہَا وَ اَنۡتُمۡ لَہَا کٰرِہُوۡنَ ﴿۲۸﴾
28. (نوح علیہ السلام نے) کہا: اے میری قوم! بتاؤ تو سہی اگر میں اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل پر بھی ہوں اور اس نے مجھے اپنے حضور سے (خاص) رحمت بھی بخشی ہو مگر وہ تمہارے اوپر (اندھوں کی طرح) پوشیدہ کر دی گئی ہو، تو کیا ہم اسے تم پر جبراً مسلّط کر سکتے ہیں درآنحالیکہ تم اسے ناپسند کرتے ہو
o
28. Nuh (Noah) said: ‘O my people, what is your view: if I stick to a clear proof from my Lord and He has also granted me His (exceptional) mercy from Himself, but that has been veiled from you (like the blind), can we force it upon you coercively whilst you despise it?
(هُوْد،
11
:
28
)
Play
Copy
وَ یٰقَوۡمِ لَاۤ اَسۡئَلُکُمۡ عَلَیۡہِ مَالًا ؕ اِنۡ اَجۡرِیَ اِلَّا عَلَی اللّٰہِ وَ مَاۤ اَنَا بِطَارِدِ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ؕ اِنَّہُمۡ مُّلٰقُوۡا رَبِّہِمۡ وَ لٰکِنِّیۡۤ اَرٰىکُمۡ قَوۡمًا تَجۡہَلُوۡنَ ﴿۲۹﴾
29. اور اے میری قوم! میں تم سے اس (دعوت و تبلیغ) پر کوئی مال و دولت (بھی) طلب نہیں کرتا، میرا اجر تو صرف اللہ (کے ذمۂ کرم) پر ہے اور میں (تمہاری خاطر) ان (غریب اور پسماندہ) لوگوں کو جو ایمان لے آئے ہیں دھتکارنے والا بھی نہیں ہوں (تم انہیں حقیر مت سمجھو یہی حقیقت میں معزز ہیں)۔ بیشک یہ لوگ اپنے رب کی ملاقات سے بہرہ یاب ہونے والے ہیں اور میں تو درحقیقت تمہیں جاہل (و بے فہم) قوم دیکھ رہا ہوں
o
29. And, O my people, I do not (also) demand from you any wealth for (promoting and preaching this message). My reward is only (a bountiful obligation) upon Allah. Nor shall I drive away (for your sake) these (poor and backward) people who have accepted faith. (Do not consider them inferior; it is they who are in fact superior and respectable.) Surely, they are those who will be blessed with meeting with their Lord, and truly I find you an ignorant (and insensible) people.
(هُوْد،
11
:
29
)
Play
Copy
وَ یٰقَوۡمِ مَنۡ یَّنۡصُرُنِیۡ مِنَ اللّٰہِ اِنۡ طَرَدۡتُّہُمۡ ؕ اَفَلَا تَذَکَّرُوۡنَ ﴿۳۰﴾
30. اور اے میری قوم! اگر میں ان کو دھتکار دوں تو اللہ (کے غضب) سے (بچانے میں) میری مدد کون کر سکتا ہے، کیا تم غور نہیں کرتے
o
30. And, O my people, if I drive them away, then who will come to my help (to rescue me) from (the wrath of) Allah? Do you not reflect?
(هُوْد،
11
:
30
)
Play
Copy
وَ لَاۤ اَقُوۡلُ لَکُمۡ عِنۡدِیۡ خَزَآئِنُ اللّٰہِ وَ لَاۤ اَعۡلَمُ الۡغَیۡبَ وَ لَاۤ اَقُوۡلُ اِنِّیۡ مَلَکٌ وَّ لَاۤ اَقُوۡلُ لِلَّذِیۡنَ تَزۡدَرِیۡۤ اَعۡیُنُکُمۡ لَنۡ یُّؤۡتِیَہُمُ اللّٰہُ خَیۡرًا ؕ اَللّٰہُ اَعۡلَمُ بِمَا فِیۡۤ اَنۡفُسِہِمۡ ۚۖ اِنِّیۡۤ اِذًا لَّمِنَ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۳۱﴾
31. اور میں تم سے (یہ) نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں (یعنی میں بے حد دولت مند ہوں) اور نہ (یہ کہ) میں (اللہ کے بتائے بغیر) خود غیب جانتا ہوں اور نہ میں یہ کہتا ہوں کہ میں (انسان نہیں) فرشتہ ہوں (میری دعوت کرشماتی دعوؤں پر مبنی نہیں ہے) اور نہ ان لوگوں کی نسبت جنہیں تمہاری نگاہیں حقیر جان رہی ہیں یہ کہتا ہوں کہ اللہ انہیں ہرگز کوئی بھلائی نہ دے گا (یہ اللہ کا امر اور ہر شخص کا نصیب ہے)، اللہ بہتر جانتا ہے جو کچھ ان کے دلوں میں ہے، (اگر ایسا کہوں تو) بیشک میں اسی وقت ظالموں میں سے ہو جاؤں گا
o
31. And I do not say (this) to you: I have treasures of Allah (i.e., I am a wealthy person); nor do I know of the unseen on my own (without Allah’s Revelation). Nor do I say: I am an angel (not a man. My message is not based on charismatic claims). Nor do I say pertaining to those who are inferior in your eyes: Allah will not award them any good at all (that is Allah’s command and everyone’s share). Allah knows best what is in their hearts. (If I were to say that,) surely I shall be amongst the wrongdoers the same moment.’
(هُوْد،
11
:
31
)
Play
Copy
قَالُوۡا یٰنُوۡحُ قَدۡ جٰدَلۡتَنَا فَاَکۡثَرۡتَ جِدَالَنَا فَاۡتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنۡ کُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِیۡنَ ﴿۳۲﴾
32. وہ کہنے لگے: اے نوح! بیشک تم ہم سے جھگڑ چکے سو تم نے ہم سے بہت جھگڑا کر لیا، بس اب ہمارے پاس وہ (عذاب) لے آؤ جس کا تم ہم سے وعدہ کرتے ہو اگر تم (واقعی) سچے ہو
o
32. They said: ‘O Nuh (Noah), indeed you have disputed with us and disputed much. So now bring upon us that (torment) which you promise us if you are (really) truthful.’
(هُوْد،
11
:
32
)
Play
Copy
قَالَ اِنَّمَا یَاۡتِیۡکُمۡ بِہِ اللّٰہُ اِنۡ شَآءَ وَ مَاۤ اَنۡتُمۡ بِمُعۡجِزِیۡنَ ﴿۳۳﴾
33. (نوح علیہ السلام نے) کہا: وہ (عذاب) تو بس اللہ ہی تم پر لائے گا اگر اس نے چاہا اور تم (اسے) عاجز نہیں کرسکتے
o
33. Nuh (Noah) said: ‘Allah alone will bring upon you that (torment) if He so wills and you cannot hinder (Him).
(هُوْد،
11
:
33
)
Play
Copy
وَ لَا یَنۡفَعُکُمۡ نُصۡحِیۡۤ اِنۡ اَرَدۡتُّ اَنۡ اَنۡصَحَ لَکُمۡ اِنۡ کَانَ اللّٰہُ یُرِیۡدُ اَنۡ یُّغۡوِیَکُمۡ ؕ ہُوَ رَبُّکُمۡ ۟ وَ اِلَیۡہِ تُرۡجَعُوۡنَ ﴿ؕ۳۴﴾
34. اور میری نصیحت (بھی) تمہیں نفع نہ دے گی خواہ میں تمہیں نصیحت کرنے کا ارادہ کروں اگر اللہ نے تمہیں گمراہ کرنے کا ارادہ فرما لیا ہو، وہ تمہارا رب ہے اور تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے
o
34. And even if I resolve to counsel you, my counsel (too) will not benefit you if Allah wills to lead you astray. He is your Lord and you will be returned to Him alone.’
(هُوْد،
11
:
34
)
Play
Copy
اَمۡ یَقُوۡلُوۡنَ افۡتَرٰىہُ ؕ قُلۡ اِنِ افۡتَرَیۡتُہٗ فَعَلَیَّ اِجۡرَامِیۡ وَ اَنَا بَرِیۡٓءٌ مِّمَّا تُجۡرِمُوۡنَ ﴿٪۳۵﴾
35. (اے حبیبِ مکرّم!) کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے اس (قرآن) کو خود گھڑ لیا ہے، فرما دیجئے: اگر میں نے اسے گھڑ لیا ہے تو میرے جرم (کا وبال) مجھ پر ہوگا اور میں اس سے بری ہوں جو جرم تم کر رہے ہو
o
35. (O Glorious Messenger!) Do they say: ‘The Messenger has fabricated this (Qur’an) himself’? Say: ‘If I have fabricated it, then I shall have to bear (the resulting torment of) my sin. And I am free of the sin that you are perpetrating.’
(هُوْد،
11
:
35
)
Play
Copy
وَ اُوۡحِیَ اِلٰی نُوۡحٍ اَنَّہٗ لَنۡ یُّؤۡمِنَ مِنۡ قَوۡمِکَ اِلَّا مَنۡ قَدۡ اٰمَنَ فَلَا تَبۡتَئِسۡ بِمَا کَانُوۡا یَفۡعَلُوۡنَ ﴿ۚۖ۳۶﴾
36. اور نوح (علیہ السلام) کی طرف وحی کی گئی کہ (اب) ہرگز تمہاری قوم میں سے (مزید) کوئی ایمان نہیں لائے گا سوائے ان کے جو (اس وقت تک) ایمان لا چکے ہیں، سو آپ ان کے (تکذیب و استہزا کے) کاموں سے رنجیدہ نہ ہوں
o
36. And it was revealed to Nuh (Noah): ‘None of your people will (now) believe (any more) except those who have (so far) believed. So you should not grieve over their (belying and mocking) activities.
(هُوْد،
11
:
36
)
Play
Copy
وَ اصۡنَعِ الۡفُلۡکَ بِاَعۡیُنِنَا وَ وَحۡیِنَا وَ لَا تُخَاطِبۡنِیۡ فِی الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا ۚ اِنَّہُمۡ مُّغۡرَقُوۡنَ ﴿۳۷﴾
37. اور تم ہمارے حکم کے مطابق ہمارے سامنے ایک کشتی بناؤ اور ظالموں کے بارے میں مجھ سے (کوئی) بات نہ کرنا، وہ ضرور غرق کئے جائیں گے
o
37. And build an Ark before Our Eyes in compliance with Our instructions, and do not converse with Me (about anything) pertaining to the wrongdoers. They will surely be drowned.’
(هُوْد،
11
:
37
)
Play
Copy
وَ یَصۡنَعُ الۡفُلۡکَ ۟ وَ کُلَّمَا مَرَّ عَلَیۡہِ مَلَاٌ مِّنۡ قَوۡمِہٖ سَخِرُوۡا مِنۡہُ ؕ قَالَ اِنۡ تَسۡخَرُوۡا مِنَّا فَاِنَّا نَسۡخَرُ مِنۡکُمۡ کَمَا تَسۡخَرُوۡنَ ﴿ؕ۳۸﴾
38. اور نوح (علیہ السلام) کشتی بناتے رہے اور جب بھی ان کی قوم کے سردار اُن کے پاس سے گزرتے ان کا مذاق اڑاتے۔ نوح (علیہ السلام انہیں جوابًا) کہتے: اگر (آج) تم ہم سے تمسخر کرتے ہو تو (کل) ہم بھی تم سے تمسخر کریں گے جیسے تم تمسخر کر رہے ہو
o
38. And Nuh (Noah) set himself to building the Ark. And whenever the chiefs of his people passed by him, they would scoff at him. Nuh (Noah) would say (in reply): ‘If you are mocking us (today), we shall also mock you (tomorrow) as you are mocking us.
(هُوْد،
11
:
38
)
Play
Copy
فَسَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَ ۙ مَنۡ یَّاۡتِیۡہِ عَذَابٌ یُّخۡزِیۡہِ وَ یَحِلُّ عَلَیۡہِ عَذَابٌ مُّقِیۡمٌ ﴿۳۹﴾
39. سو تم عنقریب جان لوگے کہ کس پر (دنیا میں ہی) عذاب آتا ہے جو اسے ذلیل و رسوا کر دے گا اور (پھر آخرت میں بھی کس پر) ہمیشہ قائم رہنے والا عذاب اترتا ہے
o
39. So you will soon learn upon whom the torment comes (in the world) that will humiliate him and (then whom) the eternal torment befalls (in the Hereafter too).’
(هُوْد،
11
:
39
)
Play
Copy
حَتّٰۤی اِذَا جَآءَ اَمۡرُنَا وَ فَارَ التَّنُّوۡرُ ۙ قُلۡنَا احۡمِلۡ فِیۡہَا مِنۡ کُلٍّ زَوۡجَیۡنِ اثۡنَیۡنِ وَ اَہۡلَکَ اِلَّا مَنۡ سَبَقَ عَلَیۡہِ الۡقَوۡلُ وَ مَنۡ اٰمَنَ ؕ وَ مَاۤ اٰمَنَ مَعَہٗۤ اِلَّا قَلِیۡلٌ ﴿۴۰﴾
40. یہاں تک کہ جب ہمارا حکمِ (عذاب) آپہنچا اور تنور (پانی کے چشموں کی طرح) جوش سے ابلنے لگا (تو) ہم نے فرمایا: (اے نوح!) اس کشتی میں ہر جنس میں سے (نر اور مادہ) دو عدد پر مشتمل جوڑا سوار کر لو اور اپنے گھر والوں کو بھی (لے لو) سوائے ان کے جن پر (ہلاکت کا) فرمان پہلے صادر ہو چکا ہے اور جو کوئی ایمان لے آیا ہے (اسے بھی ساتھ لے لو)، اور چند (لوگوں) کے سوا ان کے ساتھ کوئی ایمان نہیں لایا تھا
o
40. Until when Our command (of torment) came and the oven started gushing (like fountains, then) We said: ‘(O Nuh [Noah],) place aboard the Ark a pair of animals (male and female) of every species, and (take in) your family except those against whom the command (of destruction) has already gone forth, and whoever has believed (also take him with you).’ And, except a few, none had believed with him.
(هُوْد،
11
:
40
)
Play
Copy
وَ قَالَ ارۡکَبُوۡا فِیۡہَا بِسۡمِ اللّٰہِ مَجۡؔرٖىہَا وَ مُرۡسٰىہَا ؕ اِنَّ رَبِّیۡ لَغَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۴۱﴾
41. اور نوح (علیہ السلام) نے کہا: تم لوگ اس میں سوار ہو جاؤ اللہ ہی کے نام سے اس کا چلنا اور اس کا ٹھہرنا ہے۔ بیشک میرا رب بڑا ہی بخشنے والا نہایت مہربان ہے
o
41. Nuh (Noah) said: ‘Get into the Ark; in the Name of Allah will it sail and anchor. Surely, my Lord is Most Forgiving, Ever-Merciful.’
(هُوْد،
11
:
41
)
Play
Copy
وَ ہِیَ تَجۡرِیۡ بِہِمۡ فِیۡ مَوۡجٍ کَالۡجِبَالِ ۟ وَ نَادٰی نُوۡحُۨ ابۡنَہٗ وَ کَانَ فِیۡ مَعۡزِلٍ یّٰـبُنَیَّ ارۡکَبۡ مَّعَنَا وَ لَا تَکُنۡ مَّعَ الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۴۲﴾
42. اور وہ کشتی پہاڑوں جیسی (طوفانی) لہروں میں انہیں لئے چلتی جا رہی تھی کہ نوح (علیہ السلام) نے اپنے بیٹے کو پکارا اور وہ ان سے الگ (کافروں کے ساتھ کھڑا) تھا: اے میرے بیٹے! ہمارے ساتھ سوار ہوجا اور کافروں کے ساتھ نہ رہ
o
42. And the Ark kept sailing, carrying them through (violent) waves towering like mountains. Then Nuh (Noah) called out to his son, who had separated from him (and was standing with the disbelievers): ‘O my son, get aboard with us and do not stay with the disbelievers.’
(هُوْد،
11
:
42
)
Play
Copy
قَالَ سَاٰوِیۡۤ اِلٰی جَبَلٍ یَّعۡصِمُنِیۡ مِنَ الۡمَآءِ ؕ قَالَ لَا عَاصِمَ الۡیَوۡمَ مِنۡ اَمۡرِ اللّٰہِ اِلَّا مَنۡ رَّحِمَ ۚ وَ حَالَ بَیۡنَہُمَا الۡمَوۡجُ فَکَانَ مِنَ الۡمُغۡرَقِیۡنَ ﴿۴۳﴾
43. وہ بولا: میں (کشتی میں سوار ہونے کے بجائے) ابھی کسی پہاڑ کی پناہ لے لیتا ہوں وہ مجھے پانی سے بچا لے گا۔ نوح (علیہ السلام) نے کہا: آج اللہ کے عذاب سے کوئی بچانے والا نہیں ہے مگر اس شخص کو جس پر وہی (اللہ) رحم فرما دے، اسی اثنا میں دونوں (یعنی باپ بیٹے) کے درمیان (طوفانی) موج حائل ہوگئی سو وہ ڈوبنے والوں میں ہوگیا
o
43. He said: ‘(Instead of embarking on the Ark) I shall just now take shelter on some mountain. That will save me from the Deluge.’ Nuh (Noah) said: ‘None can save today from Allah’s punishment except someone to whom He (Allah) shows His mercy.’ In the meanwhile, a (violent) wave came between both (father and son). So he was one of the drowned.
(هُوْد،
11
:
43
)
Play
Copy
وَ قِیۡلَ یٰۤاَرۡضُ ابۡلَعِیۡ مَآءَکِ وَ یٰسَمَآءُ اَقۡلِعِیۡ وَ غِیۡضَ الۡمَآءُ وَ قُضِیَ الۡاَمۡرُ وَ اسۡتَوَتۡ عَلَی الۡجُوۡدِیِّ وَ قِیۡلَ بُعۡدًا لِّلۡقَوۡمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۴۴﴾
44. اور (جب سفینۂ نوح کے سوا سب ڈوب کر ہلاک ہو چکے تو) حکم دیا گیا: اے زمین! اپنا پانی نگل جا اور اے آسمان! تو تھم جا، اور پانی خشک کر دیا گیا اور کام تمام کر دیا گیا اور کشتی جودی پہاڑ پر جا ٹھہری، اور فرما دیا گیا کہ ظالموں کے لئے (رحمت سے) دوری ہے
o
44. (And when all were drowned and annihilated except Nuh’s [Noah’s] Ark) it was commanded: ‘O earth, swallow up your water and, O sky, cease pouring.’ And the water was dried and the command was executed and the Ark came to rest on Mount al-Judi and it was said: ‘Far away are the unjust (from mercy)!’
(هُوْد،
11
:
44
)
Play
Copy
وَ نَادٰی نُوۡحٌ رَّبَّہٗ فَقَالَ رَبِّ اِنَّ ابۡنِیۡ مِنۡ اَہۡلِیۡ وَ اِنَّ وَعۡدَکَ الۡحَقُّ وَ اَنۡتَ اَحۡکَمُ الۡحٰکِمِیۡنَ ﴿۴۵﴾
45. اور نوح (علیہ السلام) نے اپنے رب کو پکارا اور عرض کیا: اے میرے رب! بیشک میرا لڑکا (بھی) تو میرے گھر والوں میں داخل تھا اور یقینًا تیرا وعدہ سچا ہے اور تو سب سے بڑا حاکم ہے
o
45. And Nuh (Noah) called out to his Lord and submitted: ‘O my Lord, indeed my son (too) was a part of my family, and certainly Your promise is true, and You are the Greatest of all rulers.’
(هُوْد،
11
:
45
)
Play
Copy
قَالَ یٰنُوۡحُ اِنَّہٗ لَیۡسَ مِنۡ اَہۡلِکَ ۚ اِنَّہٗ عَمَلٌ غَیۡرُ صَالِحٍ ٭۫ۖ فَلَا تَسۡـَٔلۡنِ مَا لَـیۡسَ لَکَ بِہٖ عِلۡمٌ ؕ اِنِّیۡۤ اَعِظُکَ اَنۡ تَکُوۡنَ مِنَ الۡجٰہِلِیۡنَ ﴿۴۶﴾
46. ارشاد ہو: اے نوح! بیشک وہ تیرے گھر والوں میں شامل نہیں کیونکہ اس کے عمل اچھے نہ تھے، پس مجھ سے وہ سوال نہ کیا کرو جس کا تمہیں علم نہ ہو، میں تمہیں نصیحت کئے دیتا ہوں کہ کہیں تم نادانوں میں سے (نہ) ہو جانا
o
46. (Allah) said: ‘O Nuh (Noah), indeed he is not included in your family because his actions were not righteous. So do not ask Me a question (about matters) of which you have no knowledge. I admonish you lest you should become amongst the unwise.’
(هُوْد،
11
:
46
)
Play
Copy
قَالَ رَبِّ اِنِّیۡۤ اَعُوۡذُ بِکَ اَنۡ اَسۡـَٔلَکَ مَا لَـیۡسَ لِیۡ بِہٖ عِلۡمٌ ؕ وَ اِلَّا تَغۡفِرۡ لِیۡ وَ تَرۡحَمۡنِیۡۤ اَکُنۡ مِّنَ الۡخٰسِرِیۡنَ ﴿۴۷﴾
47. (نوح علیہ السلام نے) عرض کیا: اے میرے رب! میں اس بات سے تیری پناہ چاہتا ہوں کہ تجھ سے وہ سوال کروں جس کا مجھے کچھ علم نہ ہو، اور اگر تو مجھے نہ بخشے گا اور مجھ پر رحم (نہ) فرمائے گا (تو) میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جاؤں گا
o
47. Nuh (Noah) submitted: ‘O my Lord, I seek refuge with You from asking You that of which I have no knowledge. And if You forgive me not and bestow (not) mercy on me, (then) I shall be of the losers.’
(هُوْد،
11
:
47
)
Play
Copy
قِیۡلَ یٰنُوۡحُ اہۡبِطۡ بِسَلٰمٍ مِّنَّا وَ بَرَکٰتٍ عَلَیۡکَ وَ عَلٰۤی اُمَمٍ مِّمَّنۡ مَّعَکَ ؕ وَ اُمَمٌ سَنُمَتِّعُہُمۡ ثُمَّ یَمَسُّہُمۡ مِّنَّا عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۴۸﴾
48. فرمایا گیا: اے نوح! ہماری طرف سے سلامتی اور برکتوں کے ساتھ (کشتی سے) اتر جاؤ جو تم پر ہیں اور ان طبقات پر ہیں جو تمہارے ساتھ ہیں، اور (آئندہ پھر) کچھ طبقے ایسے ہوں گے جنہیں ہم (دنیوی نعمتوں سے) بہرہ یاب فرمائیں گے پھر انہیں ہماری طرف سے دردناک عذاب آپہنچے گا
o
48. He was commanded: ‘O Nuh (Noah), get down (from the Ark) with peace and blessings from Us on you and on the (kingdoms, classes and) species that are with you. And there will (also) be (classes and) species (in the future again) whom We shall provide with (the worldly favours); then a painful torment will come upon them from Us.’
(هُوْد،
11
:
48
)
Play
Copy
تِلۡکَ مِنۡ اَنۡۢبَآءِ الۡغَیۡبِ نُوۡحِیۡہَاۤ اِلَیۡکَ ۚ مَا کُنۡتَ تَعۡلَمُہَاۤ اَنۡتَ وَ لَا قَوۡمُکَ مِنۡ قَبۡلِ ہٰذَا ؕۛ فَاصۡبِرۡ ؕۛ اِنَّ الۡعَاقِبَۃَ لِلۡمُتَّقِیۡنَ ﴿٪۴۹﴾
49. یہ (بیان ان) غیب کی خبروں میں سے ہے جو ہم آپ کی طرف وحی کرتے ہیں، اس سے قبل نہ آپ انہیں جانتے تھے اور نہ آپ کی قوم، پس آپ صبر کریں۔ بیشک بہتر انجام پرہیزگاروں ہی کے لئے ہے
o
49. This (narration) is of the accounts of the unseen that We reveal to you. Neither you nor your people knew them before this. So observe patience. Surely, it is the Godfearing with whom it ends well.
(هُوْد،
11
:
49
)
Play
Copy
وَ اِلٰی عَادٍ اَخَاہُمۡ ہُوۡدًا ؕ قَالَ یٰقَوۡمِ اعۡبُدُوا اللّٰہَ مَا لَکُمۡ مِّنۡ اِلٰہٍ غَیۡرُہٗ ؕ اِنۡ اَنۡتُمۡ اِلَّا مُفۡتَرُوۡنَ ﴿۵۰﴾
50. اور (ہم نے) قومِ عاد کی طرف ان کے بھائی ہود (علیہ السلام) کو (بھیجا)، انہوں نے کہا: اے میری قوم اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارے لئے کوئی معبود نہیں، تم اللہ پر (شریک رکھنے کا) محض بہتان باندھنے والے ہو
o
50. And to the people of ‘Ad (We sent) their (kinship) brother Hud. He said: ‘O my people, worship Allah. You have no God other than Him. You merely invent a lie against Allah (of having a partner).
(هُوْد،
11
:
50
)
Play
Copy
یٰقَوۡمِ لَاۤ اَسۡـَٔلُکُمۡ عَلَیۡہِ اَجۡرًا ؕ اِنۡ اَجۡرِیَ اِلَّا عَلَی الَّذِیۡ فَطَرَنِیۡ ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ ﴿۵۱﴾
51. اے میری قوم! میں اس (دعوت و تبلیغ) پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا، میرا اجر فقط اس (کے ذمۂ کرم) پر ہے جس نے مجھے پیدا فرمایا ہے، کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے
o
51. O my people! I do not demand of you any recompense for this (promotion and preaching of the message). My reward is (a bountiful obligation) upon Him Who has created me. Do you not apply your mind?
(هُوْد،
11
:
51
)
Play
Copy
وَ یٰقَوۡمِ اسۡتَغۡفِرُوۡا رَبَّکُمۡ ثُمَّ تُوۡبُوۡۤا اِلَیۡہِ یُرۡسِلِ السَّمَآءَ عَلَیۡکُمۡ مِّدۡرَارًا وَّ یَزِدۡکُمۡ قُوَّۃً اِلٰی قُوَّتِکُمۡ وَ لَا تَتَوَلَّوۡا مُجۡرِمِیۡنَ ﴿۵۲﴾
52. اور اے لوگو! تم اپنے رب سے (گناہوں کی) بخشش مانگو پھر اس کی جناب میں (صدقِ دل سے) رجوع کرو، وہ تم پر آسمان سے موسلادھار بارش بھیجے گا اور تمہاری قوت پر قوت بڑھائے گا اور تم مجرم بنتے ہوئے اس سے روگردانی نہ کرنا
o
52. And, O people, seek forgiveness of your Lord (for your sins), then turn towards Him (with true hearts). He will send upon you copious rain from the sky and will add strength to your strength. So, do not turn away from Him becoming sinners.’
(هُوْد،
11
:
52
)
Play
Copy
قَالُوۡا یٰہُوۡدُ مَا جِئۡتَنَا بِبَیِّنَۃٍ وَّ مَا نَحۡنُ بِتَارِکِیۡۤ اٰلِہَتِنَا عَنۡ قَوۡلِکَ وَ مَا نَحۡنُ لَکَ بِمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۵۳﴾
53. وہ بولے: اے ہود! تم ہمارے پاس کوئی واضح دلیل لیکر نہیں آئے ہو اور نہ ہم تمہارے کہنے سے اپنے معبودوں کو چھوڑنے والے ہیں اور نہ ہی ہم تم پر ایمان لانے والے ہیں
o
53. They said: ‘O Hud, you have not brought us any clear proof. Neither are we going to forsake our gods at your behest, nor are we to believe in you.
(هُوْد،
11
:
53
)
Play
Copy
اِنۡ نَّقُوۡلُ اِلَّا اعۡتَرٰىکَ بَعۡضُ اٰلِہَتِنَا بِسُوۡٓءٍ ؕ قَالَ اِنِّیۡۤ اُشۡہِدُ اللّٰہَ وَ اشۡہَدُوۡۤا اَنِّیۡ بَرِیۡٓءٌ مِّمَّا تُشۡرِکُوۡنَ ﴿ۙ۵۴﴾
54. ہم اس کے سوا (کچھ) نہیں کہہ سکتے کہ ہمارے معبودوں میں سے کسی نے تمہیں (دماغی خلل کی) بیماری میں مبتلا کر دیا ہے۔ ہود (علیہ السلام) نے کہا: بیشک میں اللہ کو گواہ بناتا ہوں اور تم بھی گواہ رہو کہ میں ان سے لاتعلق ہوں جنہیں تم شریک گردانتے ہو
o
54. We can say nothing except that one of our gods has afflicted you with (mental) disorder.’ Hud said: ‘Indeed, I call Allah to witness, and you too bear witness that I have no concern with those whom you associate as partners with Allah.
(هُوْد،
11
:
54
)
Play
Copy
مِنۡ دُوۡنِہٖ فَکِیۡدُوۡنِیۡ جَمِیۡعًا ثُمَّ لَا تُنۡظِرُوۡنِ ﴿۵۵﴾
55. اس (اللہ) کے سوا تم سب (بشمول تمہارے معبودانِ باطلہ) مل کر میرے خلاف (کوئی) تدبیر کرلو پھر مجھے مہلت بھی نہ دو
o
55. Except for Him (Allah), join in to hatch (some) plot against me, all of you (including your false gods), then grant me no respite (as well).
(هُوْد،
11
:
55
)
Play
Copy
اِنِّیۡ تَوَکَّلۡتُ عَلَی اللّٰہِ رَبِّیۡ وَ رَبِّکُمۡ ؕ مَا مِنۡ دَآبَّۃٍ اِلَّا ہُوَ اٰخِذٌۢ بِنَاصِیَتِہَا ؕ اِنَّ رَبِّیۡ عَلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ ﴿۵۶﴾
56. بیشک میں نے اللہ پر توکل کر لیا ہے جو میرا (بھی) رب ہے اور تمہارا (بھی) رب ہے، کوئی چلنے والا (جاندار) ایسا نہیں مگر وہ اسے اس کی چوٹی سے پکڑے ہوئے ہے (یعنی مکمل طور پر اس کے قبضۂ قدرت میں ہے)۔ بیشک میرا رب (حق و عدل میں) سیدھی راہ پر (چلنے سے ملتا) ہے
o
56. Surely, I have put my trust in Allah, Who is my Lord (as well as) your Lord. And there is not a moving (living) creature, but He holds it by its forelock (i.e., is completely in the grip of His mighty control). Surely, my Lord is (found by treading) the straight road (of truth and justice).
(هُوْد،
11
:
56
)
Play
Copy
فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَقَدۡ اَبۡلَغۡتُکُمۡ مَّاۤ اُرۡسِلۡتُ بِہٖۤ اِلَیۡکُمۡ ؕ وَ یَسۡتَخۡلِفُ رَبِّیۡ قَوۡمًا غَیۡرَکُمۡ ۚ وَ لَا تَضُرُّوۡنَہٗ شَیۡئًا ؕ اِنَّ رَبِّیۡ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ حَفِیۡظٌ ﴿۵۷﴾
57. پھر بھی اگر تم روگردانی کرو تو میں نے واقعۃً وہ (تمام احکام) تمہیں پہنچا دیئے ہیں جنہیں لے کر میں تمہارے پاس بھیجا گیا ہوں، اور میرا رب تمہاری جگہ کسی اور قوم کو قائم مقام بنا دے گا، اور تم اس کا کچھ بھی بگاڑ نہ سکو گے۔ بیشک میرا رب ہر چیز پر نگہبان ہے
o
57. If even then you turn away, I have literally brought you (all those commandments) with which I have been sent to you. And my Lord will appoint some other people in your place as your successors, and you can do Him no harm at all. Surely, my Lord is the Protector of everything.’
(هُوْد،
11
:
57
)
Play
Copy
وَ لَمَّا جَآءَ اَمۡرُنَا نَجَّیۡنَا ہُوۡدًا وَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مَعَہٗ بِرَحۡمَۃٍ مِّنَّا ۚ وَ نَجَّیۡنٰہُمۡ مِّنۡ عَذَابٍ غَلِیۡظٍ ﴿۵۸﴾
58. اور جب ہمارا حکمِ (عذاب) آپہنچا (تو) ہم نے ہود (علیہ السلام) کو اور ان کے ساتھ ایمان والوں کو اپنی رحمت کے باعث بچا لیا، اور ہم نے انہیں سخت عذاب سے نجات بخشی
o
58. And when Our command (of torment) came to pass, (then) We saved Hud and the believers with him because of Our mercy, and We delivered them from severe punishment.
(هُوْد،
11
:
58
)
Play
Copy
وَ تِلۡکَ عَادٌ ۟ۙ جَحَدُوۡا بِاٰیٰتِ رَبِّہِمۡ وَ عَصَوۡا رُسُلَہٗ وَ اتَّبَعُوۡۤا اَمۡرَ کُلِّ جَبَّارٍ عَنِیۡدٍ ﴿۵۹﴾
59. اور یہ (قومِ) عاد ہے جنہوں نے اپنے رب کی آیتوں کا انکار کیا اور اپنے رسولوں کی نافرمانی کی اور ہر جابر (و متکبر) دشمنِ حق کے حکم کی پیروی کی
o
59. And these are (the people of) ‘Ad who denied the Revelations of their Lord and disobeyed their Messengers and followed the dictates of every oppressive (and arrogant) enemy of the truth.
(هُوْد،
11
:
59
)
Play
Copy
وَ اُتۡبِعُوۡا فِیۡ ہٰذِہِ الدُّنۡیَا لَعۡنَۃً وَّ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ ؕ اَلَاۤ اِنَّ عَادًا کَفَرُوۡا رَبَّہُمۡ ؕ اَلَا بُعۡدًا لِّعَادٍ قَوۡمِ ہُوۡدٍ ﴿٪۶۰﴾
60. اور اس دنیا میں (بھی) ان کے پیچھے لعنت لگا دی گئی اور قیامت کے دن (بھی لگے گی)۔ یاد رکھو کہ (قومِ) عاد نے اپنے رب کے ساتھ کفر کیا تھا۔ خبردار! ہود (علیہ السلام) کی قومِ عاد کے لئے (رحمت سے) دوری ہے
o
60. A curse was set to chase them in this world, and (will chase them) on the Day of Resurrection (as well). Bear in mind that (the people of) ‘Ad denied their Lord. Beware! Far away (from mercy) are the ‘Ad, the people of Hud!
(هُوْد،
11
:
60
)
Play
Copy
وَ اِلٰی ثَمُوۡدَ اَخَاہُمۡ صٰلِحًا ۘ قَالَ یٰقَوۡمِ اعۡبُدُوا اللّٰہَ مَا لَکُمۡ مِّنۡ اِلٰہٍ غَیۡرُہٗ ؕ ہُوَ اَنۡشَاَکُمۡ مِّنَ الۡاَرۡضِ وَ اسۡتَعۡمَرَکُمۡ فِیۡہَا فَاسۡتَغۡفِرُوۡہُ ثُمَّ تُوۡبُوۡۤا اِلَیۡہِ ؕ اِنَّ رَبِّیۡ قَرِیۡبٌ مُّجِیۡبٌ ﴿۶۱﴾
61. اور (ہم نے قومِ) ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح (علیہ السلام) کو (بھیجا)۔ انہوں نے کہا: اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو تمہارے لئے اس کے سوا کوئی معبود نہیں، اسی نے تمہیں زمین سے پیدا فرمایا اور اس میں تمہیں آباد فرمایا سو تم اس سے معافی مانگو پھر اس کے حضور توبہ کرو۔ بیشک میرا رب قریب ہے دعائیں قبول فرمانے والا ہے
o
61. And (We sent) to (the people of) Thamud their (kinship) brother Salih. He said: ‘O my people, worship Allah. You have no God apart from Him. He is the One Who raised you up from the earth and settled you therein. So, beg His forgiveness and then turn to Him in repentance. Surely, my Lord is Near, Granting prayers.’
(هُوْد،
11
:
61
)
Play
Copy
قَالُوۡا یٰصٰلِحُ قَدۡ کُنۡتَ فِیۡنَا مَرۡجُوًّا قَبۡلَ ہٰذَاۤ اَتَنۡہٰنَاۤ اَنۡ نَّعۡبُدَ مَا یَعۡبُدُ اٰبَآؤُنَا وَ اِنَّنَا لَفِیۡ شَکٍّ مِّمَّا تَدۡعُوۡنَاۤ اِلَیۡہِ مُرِیۡبٍ ﴿۶۲﴾
62. وہ بولے: اے صالح! اس سے قبل ہماری قوم میں تم ہی امیدوں کا مرکز تھے، کیا تم ہمیں ان (بتوں) کی پرستش کرنے سے روک رہے ہو جن کی ہمارے باپ دادا پرستش کرتے رہے ہیں؟ اور جس (توحید) کی طرف تم ہمیں بلا رہے ہو یقینًا ہم اس کے بارے میں بڑے اضطراب انگیز شک میں مبتلا ہیں
o
62. They said: ‘O Salih, only you have been the centre of hopes amongst our people before this. Are you forbidding us to worship those (idols) which our forefathers used to worship? We are really caught in a disquieting doubt about (the Oneness of Allah) towards which you are calling us.’
(هُوْد،
11
:
62
)
Play
Copy
قَالَ یٰقَوۡمِ اَرَءَیۡتُمۡ اِنۡ کُنۡتُ عَلٰی بَیِّنَۃٍ مِّنۡ رَّبِّیۡ وَ اٰتٰىنِیۡ مِنۡہُ رَحۡمَۃً فَمَنۡ یَّنۡصُرُنِیۡ مِنَ اللّٰہِ اِنۡ عَصَیۡتُہٗ ۟ فَمَا تَزِیۡدُوۡنَنِیۡ غَیۡرَ تَخۡسِیۡرٍ ﴿۶۳﴾
63. صالح (علیہ السلام) نے کہا: اے میری قوم! ذرا سوچو تو سہی اگر میں اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل پر (قائم) ہوں اور مجھے اس کی جانب سے (خاص) رحمت نصیب ہوئی ہے، (اس کے بعد اس کے احکام تم تک نہ پہنچا کر) اگر میں اس کی نافرمانی کر بیٹھوں تو کون شخص ہے جو اللہ (کے عذاب) سے بچانے میں میری مدد کرسکتا ہے؟ پس سوائے نقصان پہنچانے کے تم میرا (اور) کچھ نہیں بڑھا سکتے
o
63. Salih said: ‘O my people, just think, if I cling to a clear proof from my Lord, and I have been blessed with a (special) mercy from Him, (then after that) if I disobey Him (by holding back His commandments from you), then who can help me escape from (the torment of) Allah? So, you can add to me nothing except inflicting loss.
(هُوْد،
11
:
63
)
Play
Copy
وَ یٰقَوۡمِ ہٰذِہٖ نَاقَۃُ اللّٰہِ لَکُمۡ اٰیَۃً فَذَرُوۡہَا تَاۡکُلۡ فِیۡۤ اَرۡضِ اللّٰہِ وَ لَا تَمَسُّوۡہَا بِسُوۡٓءٍ فَیَاۡخُذَکُمۡ عَذَابٌ قَرِیۡبٌ ﴿۶۴﴾
64. اور اے میری قوم! یہ اللہ کی (خاص طریقہ سے پیدا کردہ) اونٹنی ہے (جو) تمہارے لئے نشانی ہے سو اسے چھوڑے رکھو (یہ) اللہ کی زمین میں کھاتی پھرے اور اسے کوئی تکلیف نہ پہنچانا ورنہ تمہیں قریب (واقع ہونے والا) عذاب آپکڑے گا
o
64. And, O my people, this is a (peculiarly created) she-camel of Allah, (which is) a sign for you. So leave her free to graze in Allah’s earth, and do her no harm lest an imminent torment should seize you.’
(هُوْد،
11
:
64
)
Play
Copy
فَعَقَرُوۡہَا فَقَالَ تَمَتَّعُوۡا فِیۡ دَارِکُمۡ ثَلٰثَۃَ اَیَّامٍ ؕ ذٰلِکَ وَعۡدٌ غَیۡرُ مَکۡذُوۡبٍ ﴿۶۵﴾
65. پھر انہوں نے اسے (کونچیں کاٹ کر) ذبح کر ڈالا، صالح (علیہ السلام) نے کہا: (اب) تم اپنے گھروں میں (صرف) تین دن (تک) عیش کرلو، یہ وعدہ ہے جو (کبھی) جھوٹا نہ ہوگا
o
65. Then they (hamstrung and) slaughtered her. Salih said: ‘(Now) luxuriate in your abodes (only) for three days. This is a promise which will (never) become untrue.’
(هُوْد،
11
:
65
)
Play
Copy
فَلَمَّا جَآءَ اَمۡرُنَا نَجَّیۡنَا صٰلِحًا وَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مَعَہٗ بِرَحۡمَۃٍ مِّنَّا وَ مِنۡ خِزۡیِ یَوۡمِئِذٍ ؕ اِنَّ رَبَّکَ ہُوَ الۡقَوِیُّ الۡعَزِیۡزُ ﴿۶۶﴾
66. پھر جب ہمارا حکمِ (عذاب) آپہنچا (تو) ہم نے صالح (علیہ السلام) کو اور جو ان کے ساتھ ایمان والے تھے اپنی رحمت کے سبب سے بچا لیا اور اس دن کی رسوائی سے (بھی نجات بخشی)۔ بیشک آپ کا رب ہی طاقتور غالب ہے
o
66. Then, when Our command (of torment) came to pass, We saved Salih and the believers with him through Our mercy and (also delivered them) from the humiliation of that day. Surely, your Lord alone is Powerful, Sovereign.
(هُوْد،
11
:
66
)
Play
Copy
وَ اَخَذَ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوا الصَّیۡحَۃُ فَاَصۡبَحُوۡا فِیۡ دِیَارِہِمۡ جٰثِمِیۡنَ ﴿ۙ۶۷﴾
67. اور ظالم لوگوں کو ہولناک آواز نے آپکڑا، سو انہوں نے صبح اس طرح کی کہ اپنے گھروں میں (مُردہ حالت میں) اوندھے پڑے رہ گئے
o
67. And a dreadful blast overtook the wrongdoers. So morning found them (dead), lying prone in their homes,
(هُوْد،
11
:
67
)
Play
Copy
کَاَنۡ لَّمۡ یَغۡنَوۡا فِیۡہَا ؕ اَلَاۤ اِنَّ ثَمُوۡدَا۠ کَفَرُوۡا رَبَّہُمۡ ؕ اَلَا بُعۡدًا لِّثَمُوۡدَ ﴿٪۶۸﴾
68. گویا وہ کبھی ان میں بسے ہی نہ تھے، یاد رکھو! (قومِ) ثمود نے اپنے رب سے کفر کیا تھا۔ خبردار! (قومِ) ثمود کے لئے (رحمت سے) دوری ہے
o
68. As if they had never dwelled there. Remember! (The people of) Thamud denied their Lord. Beware! Far away (from mercy) are (the people of) Thamud!
(هُوْد،
11
:
68
)
Play
Copy
وَ لَقَدۡ جَآءَتۡ رُسُلُنَاۤ اِبۡرٰہِیۡمَ بِالۡبُشۡرٰی قَالُوۡا سَلٰمًا ؕ قَالَ سَلٰمٌ فَمَا لَبِثَ اَنۡ جَآءَ بِعِجۡلٍ حَنِیۡذٍ ﴿۶۹﴾
69. اور بیشک ہمارے فرستادہ فرشتے ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس خوشخبری لے کر آئے، انہوں نے سلام کہا، ابراہیم (علیہ السلام) نے بھی (جوابًا) سلام کہا، پھر (آپ علیہ السلام نے) دیر نہ کی یہاں تک کہ (ان کی میزبانی کے لئے) ایک بھنا ہوا بچھڑا لے آئے
o
69. And indeed, Our deputed angels came to Ibrahim (Abraham), bearing glad tidings. They greeted him, saying: ‘Peace (be on you),’ and Ibrahim (Abraham) reciprocated: ‘Peace (be on you).’ Then he did not take any time and brought (them) a roasted calf (out of hospitality).
(هُوْد،
11
:
69
)
Play
Copy
فَلَمَّا رَاٰۤ اَیۡدِیَہُمۡ لَا تَصِلُ اِلَیۡہِ نَکِرَہُمۡ وَ اَوۡجَسَ مِنۡہُمۡ خِیۡفَۃً ؕ قَالُوۡا لَا تَخَفۡ اِنَّاۤ اُرۡسِلۡنَاۤ اِلٰی قَوۡمِ لُوۡطٍ ﴿ؕ۷۰﴾
70. پھر جب (ابراہیم علیہ السلام نے) دیکھا کہ ان کے ہاتھ اس (کھانے) کی طرف نہیں بڑھ رہے تو انہیں اجنبی سمجھا اور (اپنے) دل میں ان سے کچھ خوف محسوس کرنے لگے، انہوں نے کہا: آپ مت ڈریئے! ہم قومِ لوط کی طرف بھیجے گئے ہیں
o
70. Then, when (Ibrahim [Abraham]) saw that their hands did not stretch towards that (dish), he took them as strangers and felt a little fear of them in (his) heart. They said: ‘Do not be afraid. We have been sent to the people of Lut (Lot).’
(هُوْد،
11
:
70
)
Play
Copy
وَ امۡرَاَتُہٗ قَآئِمَۃٌ فَضَحِکَتۡ فَبَشَّرۡنٰہَا بِاِسۡحٰقَ ۙ وَ مِنۡ وَّرَآءِ اِسۡحٰقَ یَعۡقُوۡبَ ﴿۷۱﴾
71. اور ان کی اہلیہ (سارہ پاس ہی) کھڑی تھیں تو وہ ہنس پڑیں، سو ہم نے ان (کی زوجہ) کو اسحاق (علیہ السلام) کی اور اسحاق (علیہ السلام) کے بعد یعقوب (علیہ السلام) کی بشارت دی
o
71. And his wife (Sara) who was standing (beside him) laughed. So We conveyed to his (wife) the glad tidings of the birth of Ishaq (Isaac) and beyond Ishaq of Ya‘qub (Jacob).
(هُوْد،
11
:
71
)
Play
Copy
قَالَتۡ یٰوَیۡلَتٰۤیءَ اَلِدُ وَ اَنَا عَجُوۡزٌ وَّ ہٰذَا بَعۡلِیۡ شَیۡخًا ؕ اِنَّ ہٰذَا لَشَیۡءٌ عَجِیۡبٌ ﴿۷۲﴾
72. وہ کہنے لگیں: وائے حیرانی! کیا میں بچہ جنوں گی حالانکہ میں بوڑھی (ہو چکی) ہوں اور میرے یہ شوہر (بھی) بوڑھے ہیں؟ بیشک یہ تو بڑی عجیب چیز ہے
o
72. She said: ‘Amazing! Shall I bear a child whilst I have grown old and my husband (too) is an old man? This is extremely astonishing indeed!’
(هُوْد،
11
:
72
)
Play
Copy
قَالُوۡۤا اَتَعۡجَبِیۡنَ مِنۡ اَمۡرِ اللّٰہِ رَحۡمَتُ اللّٰہِ وَ بَرَکٰتُہٗ عَلَیۡکُمۡ اَہۡلَ الۡبَیۡتِ ؕ اِنَّہٗ حَمِیۡدٌ مَّجِیۡدٌ ﴿۷۳﴾
73. فرشتوں نے کہا: کیا تم اللہ کے حکم پر تعجب کر رہی ہو؟ اے گھر والو! تم پر اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہیں، بیشک وہ قابلِ ستائش (ہے) بزرگی والا ہے
o
73. The angels said: ‘Are you wondering at Allah’s command? O people of the house, (showered) upon you are mercy and blessings of Allah. Indeed, He (is) Praiseworthy, Glorious.’
(هُوْد،
11
:
73
)
Play
Copy
فَلَمَّا ذَہَبَ عَنۡ اِبۡرٰہِیۡمَ الرَّوۡعُ وَ جَآءَتۡہُ الۡبُشۡرٰی یُجَادِلُنَا فِیۡ قَوۡمِ لُوۡطٍ ﴿ؕ۷۴﴾
74. پھر جب ابراہیم (علیہ السلام) سے خوف جاتا رہا اور ان کے پاس بشارت آچکی تو ہمارے (فرشتوں کے) ساتھ قومِ لوط کے بارے میں جھگڑنے لگے
o
74. So when fear disappeared from Ibrahim (Abraham) and the glad tidings reached him, he disputed (with) Our (angels) about the people of Lut (Lot).
(هُوْد،
11
:
74
)
Play
Copy
اِنَّ اِبۡرٰہِیۡمَ لَحَلِیۡمٌ اَوَّاہٌ مُّنِیۡبٌ ﴿۷۵﴾
75. بیشک ابراہیم (علیہ السلام) بڑے متحمل مزاج، آہ و زاری کرنے والے ہر حال میں ہماری طرف رجوع کر نے والے تھے
o
75. Assuredly, Ibrahim (Abraham) was most forbearing, sobbing and submissive and turning to Us under all circumstances.
(هُوْد،
11
:
75
)
Play
Copy
یٰۤـاِبۡرٰہِیۡمُ اَعۡرِضۡ عَنۡ ہٰذَا ۚ اِنَّہٗ قَدۡ جَآءَ اَمۡرُ رَبِّکَ ۚ وَ اِنَّہُمۡ اٰتِیۡہِمۡ عَذَابٌ غَیۡرُ مَرۡدُوۡدٍ ﴿۷۶﴾
76. (فرشتوں نے کہا:) اے ابراہیم! اس (بات) سے درگزر کیجئے، بیشک اب تو آپ کے رب کا حکمِ (عذاب) آچکا ہے، اور انہیں عذاب پہنچنے ہی والا ہے جو پلٹایا نہیں جا سکتا
o
76. (The angels said:) ‘O Ibrahim (Abraham), leave off this (matter). Surely, the command of (torment from) your Lord has now come to pass, and the torment is about to seize them which cannot be averted.’
(هُوْد،
11
:
76
)
Play
Copy
وَ لَمَّا جَآءَتۡ رُسُلُنَا لُوۡطًا سِیۡٓءَ بِہِمۡ وَ ضَاقَ بِہِمۡ ذَرۡعًا وَّ قَالَ ہٰذَا یَوۡمٌ عَصِیۡبٌ ﴿۷۷﴾
77. اور جب ہمارے فرستادہ فرشتے لوط (علیہ السلام) کے پاس آئے (تو) وہ ان کے آنے سے پریشان ہوئے اور ان کے باعث (ان کی) طاقت کمزور پڑ گئی اور کہنے لگے: یہ بہت سخت دن ہے (فرشتے نہایت خوب رُو تھے اور حضرت لوط علیہ السلام کو اپنی قوم کی بری عادت کا علم تھا سو ممکنہ فتنہ کے اندیشہ سے پریشان ہوئے)
o
77. And when Our deputed angels visited Lut (Lot), he felt worried on their arrival and on account of them his strength sank and he said: ‘This is a day of great distress.’ (The angels were extremely handsome, and Lut [Lot] was aware of the evil habit of his people, so he was perturbed for fear of possible mischief.)
(هُوْد،
11
:
77
)
Play
Copy
وَ جَآءَہٗ قَوۡمُہٗ یُہۡرَعُوۡنَ اِلَیۡہِ ؕ وَ مِنۡ قَبۡلُ کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ السَّیِّاٰتِ ؕ قَالَ یٰقَوۡمِ ہٰۤؤُلَآءِ بَنَاتِیۡ ہُنَّ اَطۡہَرُ لَکُمۡ فَاتَّقُوا اللّٰہَ وَ لَا تُخۡزُوۡنِ فِیۡ ضَیۡفِیۡ ؕ اَلَـیۡسَ مِنۡکُمۡ رَجُلٌ رَّشِیۡدٌ ﴿۷۸﴾
78. (سو وہی ہوا جس کا انہیں اندیشہ تھا) اور لوط (علیہ السلام) کی قوم (مہمانوں کی خبر سنتے ہی) ان کے پاس دوڑتی ہوئی آگئی، اور وہ پہلے ہی برے کام کیا کرتے تھے۔ لوط (علیہ السلام) نے کہا: اے میری (نافرمان) قوم! یہ میری (قوم کی) بیٹیاں ہیں یہ تمہارے لئے (بطریقِ نکاح) پاکیزہ و حلال ہیں سو تم اللہ سے ڈرو اور میرے مہمانوں میں (اپنی بے حیائی کے باعث) مجھے رسوا نہ کرو! کیا تم میں سے کوئی بھی نیک سیرت آدمی نہیں ہے
o
78. (So, that which he feared took place.) The people of Lut ([Lot], hearing about the arrival of the guests,) came to him running. And they were already addicted to evil-doing. Lut (Lot) said: ‘O my (disobedient) people, here are my (people’s) daughters. They are pure and lawful for you (through marriage). So, fear Allah and do not humiliate me in the presence of my guests (because of your indecency). Is there not amongst you even a single man of upright character?’
(هُوْد،
11
:
78
)
Play
Copy
قَالُوۡا لَقَدۡ عَلِمۡتَ مَا لَنَا فِیۡ بَنٰتِکَ مِنۡ حَقٍّ ۚ وَ اِنَّکَ لَتَعۡلَمُ مَا نُرِیۡدُ ﴿۷۹﴾
79. وہ بولے: تم خوب جانتے ہو کہ ہمیں تمہاری (قوم کی) بیٹیوں سے کوئی غرض نہیں، اور تم یقینًا جانتے ہو جو کچھ ہم چاہتے ہیں
o
79. They said: ‘You know well that we have nothing to do with your (people’s) daughters. And you certainly know what we desire.’
(هُوْد،
11
:
79
)
Play
Copy
قَالَ لَوۡ اَنَّ لِیۡ بِکُمۡ قُوَّۃً اَوۡ اٰوِیۡۤ اِلٰی رُکۡنٍ شَدِیۡدٍ ﴿۸۰﴾
80. لوط (علیہ السلام) نے کہا: کاش! مجھ میں تمہارے مقابلہ کی ہمت ہوتی یا میں (آج) کسی مضبوط قلعہ میں پناہ لے سکتا
o
80. Lut (Lot) said: ‘Would that I had the power to resist you, or I could seek shelter (today) in some unassailable fort!’
(هُوْد،
11
:
80
)
Play
Copy
قَالُوۡا یٰلُوۡطُ اِنَّا رُسُلُ رَبِّکَ لَنۡ یَّصِلُوۡۤا اِلَیۡکَ فَاَسۡرِ بِاَہۡلِکَ بِقِطۡعٍ مِّنَ الَّیۡلِ وَ لَا یَلۡتَفِتۡ مِنۡکُمۡ اَحَدٌ اِلَّا امۡرَاَتَکَ ؕ اِنَّہٗ مُصِیۡبُہَا مَاۤ اَصَابَہُمۡ ؕ اِنَّ مَوۡعِدَہُمُ الصُّبۡحُ ؕ اَلَـیۡسَ الصُّبۡحُ بِقَرِیۡبٍ ﴿۸۱﴾
81. (تب فرشتے) کہنے لگے: اے لوط! ہم آپ کے رب کے بھیجے ہوئے ہیں۔ یہ لوگ تم تک ہرگز نہ پہنچ سکیں گے، پس آپ اپنے گھر والوں کو رات کے کچھ حصہ میں لے کر نکل جائیں اور تم میں سے کوئی مڑ کر (پیچھے) نہ دیکھے مگر اپنی عورت کو (ساتھ نہ لینا)، یقینًا اسے (بھی) وہی (عذاب) پہنچنے والا ہے جو انہیں پہنچے گا۔ بیشک ان (کے عذاب) کا مقررہ وقت صبح (کا) ہے، کیا صبح قریب نہیں ہے
o
81. (Thereupon the angels) said: ‘O Lut (Lot), we are the messengers of your Lord. These people shall never be able to get at you. So leave during a part of the night with your family and let not any of you look (back); but (do not take) your wife (with you). The same (torment) that will come upon them is going to reach her (too). Surely, the time appointed for their (torment) is the morning. And is the morning not near?’
(هُوْد،
11
:
81
)
Play
Copy
فَلَمَّا جَآءَ اَمۡرُنَا جَعَلۡنَا عَالِیَہَا سَافِلَہَا وَ اَمۡطَرۡنَا عَلَیۡہَا حِجَارَۃً مِّنۡ سِجِّیۡلٍ ۬ۙ مَّنۡضُوۡدٍ ﴿ۙ۸۲﴾
82. پھر جب ہمارا حکمِ (عذاب) آپہنچا تو ہم نے (الٹ کر) اس بستی کے اوپر کے حصہ کو نچلا حصہ کر دیا اور ہم نے اس پر پتھر اور پکی ہوئی مٹی کے کنکر برسائے جو پے در پے (اور تہ بہ تہ) گرتے رہے
o
82. Then, when Our command (of chastisement) came to pass, We turned the town upside down, and We rained upon it stones and pebbles of baked clay which incessantly teemed down (layer upon layer),
(هُوْد،
11
:
82
)
Play
Copy
مُّسَوَّمَۃً عِنۡدَ رَبِّکَ ؕ وَ مَا ہِیَ مِنَ الظّٰلِمِیۡنَ بِبَعِیۡدٍ ﴿٪۸۳﴾
83. جو آپ کے رب کی طرف سے نشان کئے ہوئے تھے، اور یہ (سنگ ریزوں کا عذاب) ظالموں سے (اب بھی) کچھ دور نہیں ہے
o
83. Which were marked by your Lord. And this (torment of stones) is not far away from the wrongdoers (even now).
(هُوْد،
11
:
83
)
Play
Copy
وَ اِلٰی مَدۡیَنَ اَخَاہُمۡ شُعَیۡبًا ؕ قَالَ یٰقَوۡمِ اعۡبُدُوا اللّٰہَ مَا لَکُمۡ مِّنۡ اِلٰہٍ غَیۡرُہٗ ؕ وَ لَا تَنۡقُصُوا الۡمِکۡیَالَ وَ الۡمِیۡزَانَ اِنِّیۡۤ اَرٰىکُمۡ بِخَیۡرٍ وَّ اِنِّیۡۤ اَخَافُ عَلَیۡکُمۡ عَذَابَ یَوۡمٍ مُّحِیۡطٍ ﴿۸۴﴾
84. اور (ہم نے اہلِ) مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب (علیہ السلام کو بھیجا)، انہوں نے کہا: اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو تمہارے لئے اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، اور ناپ اور تول میں کمی مت کیا کرو بیشک میں تمہیں آسودہ حال دیکھتا ہوں اور میں تم پر ایسے دن کے عذاب کا خوف (محسوس) کرتا ہوں جو (تمہیں) گھیر لینے والا ہے
o
84. And We (sent) to (the people of) Madyan their (kinship) brother Shu‘ayb. He said: ‘O my people, worship Allah. You have no God but He. And do not give short measure and weight. Indeed, I see you prosperous, but I fear for you the torment of a day which is about to encompass (you).
(هُوْد،
11
:
84
)
Play
Copy
وَ یٰقَوۡمِ اَوۡفُوا الۡمِکۡیَالَ وَ الۡمِیۡزَانَ بِالۡقِسۡطِ وَ لَا تَبۡخَسُوا النَّاسَ اَشۡیَآءَہُمۡ وَ لَا تَعۡثَوۡا فِی الۡاَرۡضِ مُفۡسِدِیۡنَ ﴿۸۵﴾
85. اور اے میری قوم! تم ناپ اور تول انصاف کے ساتھ پورے کیا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں گھٹا کر نہ دیا کرو اور فساد کرنے والے بن کر ملک میں تباہی مت مچاتے پھرو
o
85. And, O my people, give full measure and full weight with justice, and do not give people their things less than their due. And do not spread destruction in the land by becoming mischief-mongers.
(هُوْد،
11
:
85
)
Play
Copy
بَقِیَّتُ اللّٰہِ خَیۡرٌ لَّکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِیۡنَ ۬ۚ وَ مَاۤ اَنَا عَلَیۡکُمۡ بِحَفِیۡظٍ ﴿۸۶﴾
86. جو اللہ کے دیئے میں بچ رہے (وہی) تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم ایمان والے ہو، اور میں تم پر نگہبان نہیں ہوں
o
86. That which is left over from Allah’s provision (only that) is better for you if you have faith. And I am not a guardian over you.’
(هُوْد،
11
:
86
)
Play
Copy
قَالُوۡا یٰشُعَیۡبُ اَصَلٰوتُکَ تَاۡمُرُکَ اَنۡ نَّتۡرُکَ مَا یَعۡبُدُ اٰبَآؤُنَاۤ اَوۡ اَنۡ نَّفۡعَلَ فِیۡۤ اَمۡوَالِنَا مَا نَشٰٓؤُاؕ اِنَّکَ لَاَنۡتَ الۡحَلِیۡمُ الرَّشِیۡدُ ﴿۸۷﴾
87. وہ بولے! اے شعیب! کیا تمہاری نماز تمہیں یہی حکم دیتی ہے کہ ہم ان (معبودوں) کو چھوڑ دیں جن کی پرستش ہمارے باپ دادا کرتے رہے ہیں یا یہ کہ ہم جو کچھ اپنے اموال کے بارے میں چاہیں (نہ) کریں؟ بیشک تم ہی (ایک) بڑے تحمل والے ہدایت یافتہ (رہ گئے) ہو
o
87. They said: ‘O Shu‘ayb, does your prayer only command you that we forsake those (gods) which our fathers have been worshipping, or that we refrain from doing with our wealth what we like? Surely, you (alone) must be the most tolerant and guided one!’
(هُوْد،
11
:
87
)
Play
Copy
قَالَ یٰقَوۡمِ اَرَءَیۡتُمۡ اِنۡ کُنۡتُ عَلٰی بَیِّنَۃٍ مِّنۡ رَّبِّیۡ وَ رَزَقَنِیۡ مِنۡہُ رِزۡقًا حَسَنًا ؕ وَ مَاۤ اُرِیۡدُ اَنۡ اُخَالِفَکُمۡ اِلٰی مَاۤ اَنۡہٰکُمۡ عَنۡہُ ؕ اِنۡ اُرِیۡدُ اِلَّا الۡاِصۡلَاحَ مَا اسۡتَطَعۡتُ ؕ وَ مَا تَوۡفِیۡقِیۡۤ اِلَّا بِاللّٰہِ ؕعَلَیۡہِ تَوَکَّلۡتُ وَ اِلَیۡہِ اُنِیۡبُ ﴿۸۸﴾
88. شعیب (علیہ السلام) نے کہا: اے میری قوم! ذرا بتاؤ کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنی بارگاہ سے عمدہ رزق (بھی) عطا فرمایا (تو پھر حق کی تبلیغ کیوں نہ کروں؟)، اور میں یہ (بھی) نہیں چاہتا کہ تمہارے پیچھے لگ کر (حق کے خلاف) خود وہی کچھ کرنے لگوں جس سے میں تمہیں منع کر رہا ہوں، میں تو جہاں تک مجھ سے ہو سکتا ہے (تمہاری) اصلاح ہی چاہتا ہوں، اور میری توفیق اللہ ہی (کی مدد) سے ہے، میں نے اسی پر بھروسہ کیا ہے اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں
o
88. Shu‘ayb said: ‘O my people, tell me if I adhere to the clear proof from my Lord, and He has also granted me pure and fine means of living from His presence (then why should I not preach the truth)? I (also) do not want that, following you, I myself start doing (against the truth) the same that I am forbidding you. All I desire is to reform (you) as far as I can, and my capability comes only from Allah’s (help). So I have put my trust in Him alone and I turn towards Him alone.
(هُوْد،
11
:
88
)
Play
Copy
وَ یٰقَوۡمِ لَا یَجۡرِمَنَّکُمۡ شِقَاقِیۡۤ اَنۡ یُّصِیۡبَکُمۡ مِّثۡلُ مَاۤ اَصَابَ قَوۡمَ نُوۡحٍ اَوۡ قَوۡمَ ہُوۡدٍ اَوۡ قَوۡمَ صٰلِحٍ ؕ وَ مَا قَوۡمُ لُوۡطٍ مِّنۡکُمۡ بِبَعِیۡدٍ ﴿۸۹﴾
89. اور اے میری قوم! مجھ سے دشمنی و مخالفت تمہیں یہاں تک نہ ابھار دے کہ (جس کے باعث) تم پر وہ (عذاب) آپہنچے جیسا (عذاب) قومِ نوح یا قومِ ہود یا قومِ صالح کو پہنچا تھا، اور قومِ لوط (کا زمانہ تو) تم سے کچھ دور نہیں (گزرا)
o
89. And, O my people, let not your enmity and hostility against me incite you (due to which) there comes upon you (the torment) that befell the people of Nuh (Noah), or the people of Hud, or the people of Salih. And (the days of) the people of Lut (Lot) have not passed far before you.
(هُوْد،
11
:
89
)
Play
Copy
وَ اسۡتَغۡفِرُوۡا رَبَّکُمۡ ثُمَّ تُوۡبُوۡۤا اِلَیۡہِ ؕ اِنَّ رَبِّیۡ رَحِیۡمٌ وَّدُوۡدٌ ﴿۹۰﴾
90. اور تم اپنے رب سے مغفرت مانگو پھر اس کے حضور (صدقِ دل سے) توبہ کرو، بیشک میرا رب نہایت مہربان محبت فرمانے والا ہے
o
90. And seek forgiveness from your Lord, then turn to Him in repentance (with true hearts). Indeed, my Lord is Ever-Merciful, Most Loving.
(هُوْد،
11
:
90
)
Play
Copy
قَالُوۡا یٰشُعَیۡبُ مَا نَفۡقَہُ کَثِیۡرًا مِّمَّا تَقُوۡلُ وَ اِنَّا لَنَرٰىکَ فِیۡنَا ضَعِیۡفًا ۚ وَ لَوۡ لَا رَہۡطُکَ لَرَجَمۡنٰکَ ۫ وَ مَاۤ اَنۡتَ عَلَیۡنَا بِعَزِیۡزٍ ﴿۹۱﴾
91. وہ بولے: اے شعیب! تمہاری اکثر باتیں ہماری سمجھ میں نہیں آتیں اور ہم تمہیں اپنے معاشرے میں ایک کمزور شخص جانتے ہیں، اور اگر تمہارا کنبہ نہ ہوتا تو ہم تمہیں سنگ سار کر دیتے اور (ہمیں اسی کا لحاظ ہے ورنہ) تم ہماری نگاہ میں کوئی عزت والے نہیں ہو
o
91. They said: ‘O Shu‘ayb, we do not understand most of your words, and we know you as a weak person in society. And were it not for your family, we would stone you. (This is what we are conceding for, otherwise) you enjoy no respect in our eyes.’
(هُوْد،
11
:
91
)
Play
Copy
قَالَ یٰقَوۡمِ اَرَہۡطِیۡۤ اَعَزُّ عَلَیۡکُمۡ مِّنَ اللّٰہِ ؕ وَ اتَّخَذۡتُمُوۡہُ وَرَآءَکُمۡ ظِہۡرِیًّا ؕ اِنَّ رَبِّیۡ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ مُحِیۡطٌ ﴿۹۲﴾
92. شعیب (علیہ السلام) نے کہا: اے میری قوم! کیا میرا کنبہ تمہارے نزدیک اللہ سے زیادہ معزز ہے، اور تم نے اسے (یعنی اللہ تعالیٰ کو گویا) اپنے پس پشت ڈال رکھا ہے۔ بیشک میرا رب تمہارے (سب) کاموں کو احاطہ میں لئے ہوئے ہے
o
92. Shu‘ayb said: ‘O my people, is my family more venerable to you than Allah? And you have (as if) cast Him (Allah) behind your backs. Surely, my Lord has encompassed (all) your works.
(هُوْد،
11
:
92
)
Play
Copy
وَ یٰقَوۡمِ اعۡمَلُوۡا عَلٰی مَکَانَتِکُمۡ اِنِّیۡ عَامِلٌ ؕ سَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَ ۙ مَنۡ یَّاۡتِیۡہِ عَذَابٌ یُّخۡزِیۡہِ وَ مَنۡ ہُوَ کَاذِبٌ ؕ وَ ارۡتَقِبُوۡۤا اِنِّیۡ مَعَکُمۡ رَقِیۡبٌ ﴿۹۳﴾
93. اور اے میری قوم! تم اپنی جگہ کام کرتے رہو میں اپنا کام کر رہا ہوں۔ تم عنقریب جان لوگے کہ کس پر وہ عذاب آپہنچتا ہے جو رسوا کر ڈالے گا اور کون ہے جو جھوٹا ہے، اور تم بھی انتظار کرتے رہو اور میں (بھی) تمہارے ساتھ منتظر ہوں
o
93. And, O my people, keep working in your place; I am doing my work. Soon will you come to know whom that torment seizes which will humiliate him, and who it is that is a liar. And wait on, and I (too) wait along with you.’
(هُوْد،
11
:
93
)
Play
Copy
وَ لَمَّا جَآءَ اَمۡرُنَا نَجَّیۡنَا شُعَیۡبًا وَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مَعَہٗ بِرَحۡمَۃٍ مِّنَّا وَ اَخَذَتِ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوا الصَّیۡحَۃُ فَاَصۡبَحُوۡا فِیۡ دِیَارِہِمۡ جٰثِمِیۡنَ ﴿ۙ۹۴﴾
94. اور جب ہمارا حکمِ (عذاب) آپہنچا تو ہم نے شعیب (علیہ السلام) کو اور ان کے ساتھ ایمان والوں کو اپنی رحمت کے باعث بچالیا اور ظالموں کو خوفناک آواز نے آپکڑا، سو انہوں نے صبح اس حال میں کی کہ اپنے گھروں میں (مردہ حالت) میں اوندھے پڑے رہ گئے
o
94. And when Our command (of torment) came, We saved Shu‘ayb and the believers with him through Our mercy, but a dreadful blast seized the wrongdoers. So they reached the morning (as dead) lying prostrate in their homes—
(هُوْد،
11
:
94
)
Play
Copy
کَاَنۡ لَّمۡ یَغۡنَوۡا فِیۡہَا ؕ اَلَا بُعۡدًا لِّمَدۡیَنَ کَمَا بَعِدَتۡ ثَمُوۡدُ ﴿٪۹۵﴾
95. گویا وہ ان میں کبھی بسے ہی نہ تھی۔ سنو! (اہلِ) مدین کے لئے ہلاکت ہے جیسے (قومِ) ثمود ہلاک ہوئی تھی
o
95. As if they had never put up there. Listen! (The people of) Madyan are doomed as were doomed (the people of) Thamud.
(هُوْد،
11
:
95
)
Play
Copy
وَ لَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا مُوۡسٰی بِاٰیٰتِنَا وَ سُلۡطٰنٍ مُّبِیۡنٍ ﴿ۙ۹۶﴾
96. اور بیشک ہم نے موسٰی (علیہ السلام) کو (بھی) اپنی نشانیوں اور روشن برہان کے ساتھ بھیجا
o
96. And indeed, We sent Musa (Moses too) with Our signs and a clear proof,
(هُوْد،
11
:
96
)
Play
Copy
اِلٰی فِرۡعَوۡنَ وَ مَلَا۠ئِہٖ فَاتَّبَعُوۡۤا اَمۡرَ فِرۡعَوۡنَ ۚ وَ مَاۤ اَمۡرُ فِرۡعَوۡنَ بِرَشِیۡدٍ ﴿۹۷﴾
97. فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس، تو (قوم کے) سرداروں نے فرعون کے حکم کی پیروی کی حالانکہ فرعون کا حکم درست نہ تھا
o
97. To Pharaoh and his chiefs. The chiefs of the people obeyed the command of Pharaoh, although Pharaoh’s command was not right.
(هُوْد،
11
:
97
)
Play
Copy
یَقۡدُمُ قَوۡمَہٗ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ فَاَوۡرَدَہُمُ النَّارَ ؕ وَ بِئۡسَ الۡوِرۡدُ الۡمَوۡرُوۡدُ ﴿۹۸﴾
98. وہ قیامت کے دن اپنی قوم کے آگے آگے چلے گا بالآخر انہیں آتشِ دوزخ میں لا گرائے گا، اور وہ داخل کئے جانے کی کتنی بری جگہ ہے
o
98. On the Day of Resurrection, he will lead his people, and will ultimately bring them down into the Fire of Hell. And how evil that place is to be ushered into!
(هُوْد،
11
:
98
)
Play
Copy
وَ اُتۡبِعُوۡا فِیۡ ہٰذِہٖ لَعۡنَۃً وَّ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ ؕ بِئۡسَ الرِّفۡدُ الۡمَرۡفُوۡدُ ﴿۹۹﴾
99. اور اس دنیا میں (بھی) لعنت ان کے پیچھے لگا دی گئی اور قیامت کے دن (بھی ان کے پیچھے رہے گی)، کتنا برا عطیہ ہے جو انہیں دیا گیا ہے
o
99. And the curse has been made to chase them in this world, and (this will chase them) on the Day of Resurrection (as well). What an evil gift has been bestowed upon them!
(هُوْد،
11
:
99
)
Play
Copy
ذٰلِکَ مِنۡ اَنۡۢبَآءِ الۡقُرٰی نَقُصُّہٗ عَلَیۡکَ مِنۡہَا قَآئِمٌ وَّ حَصِیۡدٌ ﴿۱۰۰﴾
100. (اے رسولِ معظم!) یہ (ان) بستیوں کے کچھ حالات ہیں جو ہم آپ کو سنا رہے ہیں ان میں سے کچھ برقرار ہیں اور (کچھ) نیست و نابود ہوگئیں
o
100. (O Glorious Messenger!) That is some of the news We are relating to you of (those) towns some of which still exist and (some) were totally annihilated.
(هُوْد،
11
:
100
)
Play
Copy
وَ مَا ظَلَمۡنٰہُمۡ وَ لٰکِنۡ ظَلَمُوۡۤا اَنۡفُسَہُمۡ فَمَاۤ اَغۡنَتۡ عَنۡہُمۡ اٰلِہَتُہُمُ الَّتِیۡ یَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مِنۡ شَیۡءٍ لَّمَّا جَآءَ اَمۡرُ رَبِّکَ ؕ وَ مَا زَادُوۡہُمۡ غَیۡرَ تَتۡبِیۡبٍ ﴿۱۰۱﴾
101. اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا تھا لیکن انہوں نے (خود ہی) اپنی جانوں پر ظلم کیا، سو ان کے وہ جھوٹے معبود جنہیں وہ اللہ کے سوا پوجتے تھے ان کے کچھ کام نہ آئے، جب آپ کے رب کا حکمِ (عذاب) آیا، اور وہ (دیوتا) تو صرف ان کی ہلاکت و بربادی میں ہی اضافہ کر سکے
o
101. And We did not wrong them, but they (themselves) wronged their souls. So, their false gods whom they worshipped besides Allah proved to them of no help when the command (of the torment) of your Lord came forth. And those (gods) could add only to their destruction and devastation.
(هُوْد،
11
:
101
)
Play
Copy
وَ کَذٰلِکَ اَخۡذُ رَبِّکَ اِذَاۤ اَخَذَ الۡقُرٰی وَ ہِیَ ظَالِمَۃٌ ؕ اِنَّ اَخۡذَہٗۤ اَلِیۡمٌ شَدِیۡدٌ ﴿۱۰۲﴾
102. اور اسی طرح آپ کے رب کی پکڑ ہوا کرتی ہے جب وہ بستیوں کی اس حال میں گرفت فرماتا ہے کہ وہ ظالم (بن چکی) ہوتی ہیں۔ بیشک اس کی گرفت دردناک (اور) سخت ہوتی ہے
o
102. And that is how your Lord grips: He seizes the communities when they (become) tyrannous and corrupt. Surely, His grip is agonizing and fierce.
(هُوْد،
11
:
102
)
Play
Copy
اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً لِّمَنۡ خَافَ عَذَابَ الۡاٰخِرَۃِ ؕ ذٰلِکَ یَوۡمٌ مَّجۡمُوۡعٌ ۙ لَّہُ النَّاسُ وَ ذٰلِکَ یَوۡمٌ مَّشۡہُوۡدٌ ﴿۱۰۳﴾
103. بیشک ان (واقعات) میں اس شخص کے لئے عبرت ہے جو آخرت کے عذاب سے ڈرتا ہے۔ یہ (روزِ قیامت) وہ دن ہے جس کے لئے سارے لوگ جمع کئے جائیں گے اور یہی وہ دن ہے جب سب کو حاضر کیا جائے گا
o
103. Indeed, these (episodes) contain lessons of warning for him who fears the chastisement of the Last Day. This (Day of Rising) is the Day when entire mankind will be gathered together, and it is this Day when all will be made present.
(هُوْد،
11
:
103
)
Play
Copy
وَ مَا نُؤَخِّرُہٗۤ اِلَّا لِاَجَلٍ مَّعۡدُوۡدٍ ﴿۱۰۴﴾ؕ
104. اور ہم اسے مؤخر نہیں کر رہے ہیں مگر مقررہ مدت کے لئے (جو پہلے سے طے ہے)
o
104. And We are not deferring it but for an appointed term (which has already been fixed).
(هُوْد،
11
:
104
)
Play
Copy
یَوۡمَ یَاۡتِ لَا تَکَلَّمُ نَفۡسٌ اِلَّا بِاِذۡنِہٖ ۚ فَمِنۡہُمۡ شَقِیٌّ وَّ سَعِیۡدٌ ﴿۱۰۵﴾
105. جب وہ دن آئے گا کوئی شخص (بھی) اس کی اجازت کے بغیر کلام نہیں کر سکے گا، پھر ان میں بعض بدبخت ہوں گے اور بعض نیک بخت
o
105. When that Day comes, not a soul will be able to speak without His permission. Then some of them will be unfortunate and others fortunate.
(هُوْد،
11
:
105
)
Play
Copy
فَاَمَّا الَّذِیۡنَ شَقُوۡا فَفِی النَّارِ لَہُمۡ فِیۡہَا زَفِیۡرٌ وَّ شَہِیۡقٌ ﴿۱۰۶﴾ۙ
106. سو جو لوگ بدبخت ہوں گے (وہ) دوزخ میں (پڑے) ہوں گے ان کے مقدر میں وہاں چیخنا اور چلّانا ہوگا
o
106. So those who will be unfortunate will be (put) into Hell; there they will be given to screaming and wailing.
(هُوْد،
11
:
106
)
Play
Copy
خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا مَا دَامَتِ السَّمٰوٰتُ وَ الۡاَرۡضُ اِلَّا مَا شَآءَ رَبُّکَ ؕ اِنَّ رَبَّکَ فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیۡدُ ﴿۱۰۷﴾
107. وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے جب تک آسمان اور زمین (جو اس وقت ہوں گے) قائم رہیں مگر یہ کہ جو آپ کا رب چاہے۔ بیشک آپ کا رب جو ارادہ فرماتا ہے کر گزرتا ہے
o
107. They will abide in it till the heavens and the earth (which will then exist) last except as your Lord wills. Surely, your Lord executes what He wills.
(هُوْد،
11
:
107
)
Play
Copy
وَ اَمَّا الَّذِیۡنَ سُعِدُوۡا فَفِی الۡجَنَّۃِ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا مَا دَامَتِ السَّمٰوٰتُ وَ الۡاَرۡضُ اِلَّا مَا شَآءَ رَبُّکَ ؕ عَطَآءً غَیۡرَ مَجۡذُوۡذٍ ﴿۱۰۸﴾
108. اور جو لوگ نیک بخت ہوں گے (وہ) جنت میں ہوں گے وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے جب تک آسمان اور زمین (جو اس وقت ہوں گے) قائم رہیں مگر یہ کہ جو آپ کا رب چاہے، یہ وہ عطا ہوگی جو کبھی منقطع نہ ہوگی
o
108. And those who will be fortunate will be in Paradise. They will abide in it forever till the heavens and the earth (which will then exist) endure except as your Lord wills. This is a bounty which will never be withdrawn.
(هُوْد،
11
:
108
)
Play
Copy
فَلَا تَکُ فِیۡ مِرۡیَۃٍ مِّمَّا یَعۡبُدُ ہٰۤؤُلَآءِ ؕ مَا یَعۡبُدُوۡنَ اِلَّا کَمَا یَعۡبُدُ اٰبَآؤُہُمۡ مِّنۡ قَبۡلُ ؕ وَ اِنَّا لَمُوَفُّوۡہُمۡ نَصِیۡبَہُمۡ غَیۡرَ مَنۡقُوۡصٍ ﴿۱۰۹﴾٪
109. پس (اے سننے والے!) تو ان کے بارے میں کسی (بھی) شک میں مبتلا نہ ہو جن کی یہ لوگ پوجا کرتے ہیں۔ یہ لوگ (کسی دلیل و بصیرت کی بنا پر) پرستش نہیں کرتے مگر (صرف اس طرح کرتے ہیں) جیسے ان سے قبل ان کے باپ دادا پرستش کرتے چلے آرہے ہیں۔ اور بیشک ہم انہیں یقیناً ان کا پورا حصۂ (عذاب) دیں گے جس میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی
o
109. So, (O listener,) do not have any doubt at all about those which they worship. They do not worship (on the basis of any reason or insight), but they worship only as their ancestors have done contiguously before. And certainly, We will pay them their full share (of torment) which will not be diminished in the least.
(هُوْد،
11
:
109
)
Play
Copy
وَ لَقَدۡ اٰتَیۡنَا مُوۡسَی الۡکِتٰبَ فَاخۡتُلِفَ فِیۡہِ ؕ وَ لَوۡ لَا کَلِمَۃٌ سَبَقَتۡ مِنۡ رَّبِّکَ لَقُضِیَ بَیۡنَہُمۡ ؕ وَ اِنَّہُمۡ لَفِیۡ شَکٍّ مِّنۡہُ مُرِیۡبٍ ﴿۱۱۰﴾
110. اور بیشک ہم نے موسٰی (علیہ السلام) کو کتاب دی پھر اس میں اختلاف کیا جانے لگا، اور اگر آپ کے رب کی طرف سے ایک بات پہلے صادر نہ ہو چکی ہوتی تو ان کے درمیان ضرور فیصلہ کر دیا گیا ہوتا، اور وہ یقینًا اس (قرآن) کے بارے میں اضطراب انگیز شک میں مبتلا ہیں
o
110. And indeed, We gave Musa (Moses) the Book. Then differences arose concerning it. And had there not been a decree from your Lord that had gone forth before, the judgment between them would surely have been passed. And they are certainly caught in a disquieting doubt about it (the Qur’an).
(هُوْد،
11
:
110
)
Play
Copy
وَ اِنَّ کُلًّا لَّمَّا لَیُوَفِّیَنَّہُمۡ رَبُّکَ اَعۡمَالَہُمۡ ؕ اِنَّہٗ بِمَا یَعۡمَلُوۡنَ خَبِیۡرٌ ﴿۱۱۱﴾
111. بیشک آپ کا رب ان سب کو ان کے اَعمال کا پورا پورا بدلہ دے گا، وہ جو کچھ کر رہے ہیں یقینًا وہ اس سے خوب آگاہ ہے
o
111. Your Lord will doubtlessly pay them in full for their works. He is certainly Well Aware of whatever they are doing.
(هُوْد،
11
:
111
)
Play
Copy
فَاسۡتَقِمۡ کَمَاۤ اُمِرۡتَ وَ مَنۡ تَابَ مَعَکَ وَ لَا تَطۡغَوۡا ؕ اِنَّہٗ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِیۡرٌ ﴿۱۱۲﴾
112. پس آپ ثابت قدم رہئے جیسا کہ آپ کو حکم دیا گیا ہے اور وہ بھی (ثابت قدم رہے) جس نے آپ کی معیت میں (اللہ کی طرف) رجوع کیا ہے، اور (اے لوگو!) تم سرکشی نہ کرنا، بیشک تم جو کچھ کرتے ہو وہ اسے خوب دیکھ رہا ہے
o
112. So remain firm-footed as you have been commanded, and he too who has turned (to Allah) in your companionship (must persevere). And, (O people,) do not revolt. Indeed, He monitors whatever you do.
(هُوْد،
11
:
112
)
Play
Copy
وَ لَا تَرۡکَنُوۡۤا اِلَی الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا فَتَمَسَّکُمُ النَّارُ ۙ وَ مَا لَکُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مِنۡ اَوۡلِیَآءَ ثُمَّ لَا تُنۡصَرُوۡنَ ﴿۱۱۳﴾
113. اور تم ایسے لوگوں کی طرف مت جھکنا جو ظلم کر رہے ہیں ورنہ تمہیں آتشِ (دوزخ) آچھوئے گی اور تمہارے لئے اللہ کے سوا کوئی مددگار نہ ہوگا پھر تمہاری مدد (بھی) نہیں کی جائے گی
o
113. And incline not towards those who are engaged in oppression (and exploitation) lest the Fire (of Hell) should touch down at you, and there will be no protector for you apart from Allah; then help (too) will not be extended to you.
(هُوْد،
11
:
113
)
Play
Copy
وَ اَقِمِ الصَّلٰوۃَ طَرَفَیِ النَّہَارِ وَ زُلَفًا مِّنَ الَّیۡلِ ؕ اِنَّ الۡحَسَنٰتِ یُذۡہِبۡنَ السَّیِّاٰتِ ؕ ذٰلِکَ ذِکۡرٰی لِلذّٰکِرِیۡنَ ﴿۱۱۴﴾ۚ
114. اور آپ دن کے دونوں کناروں میں اور رات کے کچھ حصوں میں نماز قائم کیجئے۔ بیشک نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں۔ یہ نصیحت قبول کرنے والوں کے لئے نصیحت ہے
o
114. And establish Prayer at the two ends of the day and in some parts of the night. Surely, good actions erase the evil ones. This is an admonition for those who accept admonition.
(هُوْد،
11
:
114
)
Play
Copy
وَ اصۡبِرۡ فَاِنَّ اللّٰہَ لَا یُضِیۡعُ اَجۡرَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ ﴿۱۱۵﴾
115. اور آپ صبر کریں بیشک اللہ نیکوکاروں کا اجر ضائع نہیں فرماتا
o
115. And be steadfast. Surely, Allah does not let the reward of the pious go to waste.
(هُوْد،
11
:
115
)
Play
Copy
فَلَوۡ لَا کَانَ مِنَ الۡقُرُوۡنِ مِنۡ قَبۡلِکُمۡ اُولُوۡا بَقِیَّۃٍ یَّنۡہَوۡنَ عَنِ الۡفَسَادِ فِی الۡاَرۡضِ اِلَّا قَلِیۡلًا مِّمَّنۡ اَنۡجَیۡنَا مِنۡہُمۡ ۚ وَ اتَّبَعَ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا مَاۤ اُتۡرِفُوۡا فِیۡہِ وَ کَانُوۡا مُجۡرِمِیۡنَ ﴿۱۱۶﴾
116. سو تم سے پہلے کی امتوں میں ایسے صاحبانِ فضل و خرد کیوں نہ ہوئے جو لوگوں کو زمین میں فساد انگیزی سے روکتے بجز ان میں سے تھوڑے سے لوگوں کے جنہیں ہم نے نجات دے دی، اور ظالموں نے عیش و عشرت (کے اسی راستے) کی پیروی کی جس میں وہ پڑے ہوئے تھے اور وہ (عادی) مجرم تھے
o
116. So why were there not amongst the communities, that preceded you, men of superior morality and wisdom, who would stop people from mischief-mongering in the land, except a few of them whom We delivered? And the unjust stuck to (the same path of) luxury and lustfulness they were addicted to. And they were (regular) criminals.
(هُوْد،
11
:
116
)
Play
Copy
وَ مَا کَانَ رَبُّکَ لِیُہۡلِکَ الۡقُرٰی بِظُلۡمٍ وَّ اَہۡلُہَا مُصۡلِحُوۡنَ ﴿۱۱۷﴾
117. اور آپ کا رب ایسا نہیں کہ وہ بستیوں کو ظلمًا ہلاک کر ڈالے درآنحالیکہ اس کے باشندے نیکوکار ہوں
o
117. And your Lord is not such that He would destroy the towns wrongfully, whilst their dwellers are pious.
(هُوْد،
11
:
117
)
Play
Copy
وَ لَوۡ شَآءَ رَبُّکَ لَجَعَلَ النَّاسَ اُمَّۃً وَّاحِدَۃً وَّ لَا یَزَالُوۡنَ مُخۡتَلِفِیۡنَ ﴿۱۱۸﴾ۙ
118. اور اگر آپ کا رب چاہتا تو تمام لوگوں کو ایک ہی امت بنا دیتا (مگر اس نے جبراً ایسا نہ کیا بلکہ سب کو مذہب کے اختیار کرنے میں آزادی دی) اور (اب) یہ لوگ ہمیشہ اختلاف کرتے رہیں گے
o
118. And had your Lord so willed, He would have made mankind one Umma (Community. But He has not done so by force. On the contrary, He has given free choice to all to adopt a religion.) And (now) these people will always hold divergent views,
(هُوْد،
11
:
118
)
Play
Copy
اِلَّا مَنۡ رَّحِمَ رَبُّکَ ؕ وَ لِذٰلِکَ خَلَقَہُمۡ ؕ وَ تَمَّتۡ کَلِمَۃُ رَبِّکَ لَاَمۡلَـَٔنَّ جَہَنَّمَ مِنَ الۡجِنَّۃِ وَ النَّاسِ اَجۡمَعِیۡنَ ﴿۱۱۹﴾
119. سوائے اس شخص کے جس پر آپ کا رب رحم فرمائے، اور اسی لئے اس نے انہیں پیدا فرمایا ہے، اور آپ کے رب کا فرمان پورا ہو چکا بیشک میں دوزخ کو جِنّوں اور انسانوں میں سے سب (اہلِ باطل) سے ضرور بھر دوں گا
o
119. Except for him on whom your Lord has bestowed His mercy, and that is what He has created them for. And the Word of your Lord has been fulfilled: ‘Surely, I will fill Hell with all the (disbelieving) jinn and men.’
(هُوْد،
11
:
119
)
Play
Copy
وَ کُلًّا نَّقُصُّ عَلَیۡکَ مِنۡ اَنۡۢبَآءِ الرُّسُلِ مَا نُثَبِّتُ بِہٖ فُؤَادَکَ ۚ وَ جَآءَکَ فِیۡ ہٰذِہِ الۡحَقُّ وَ مَوۡعِظَۃٌ وَّ ذِکۡرٰی لِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۱۲۰﴾
120. اور ہم رسولوں کی خبروں میں سے سب حالات آپ کو سنا رہے ہیں جس سے ہم آپ کے قلبِ (اَطہر) کو تقویت دیتے ہیں، اور آپ کے پاس اس (سورت) میں حق اور نصیحت آئی ہے اور اہلِ ایمان کے لئے عبرت (و یاددہانی بھی)
o
120. And We are relating to you all the news of the Messengers whereby We strengthen your (most purified) heart. And in this (Chapter), there has come to you the truth and advice and a lesson of warning (and also a reminder) for the believers.
(هُوْد،
11
:
120
)
Play
Copy
وَ قُلۡ لِّلَّذِیۡنَ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ اعۡمَلُوۡا عَلٰی مَکَانَتِکُمۡ ؕ اِنَّا عٰمِلُوۡنَ ﴿۱۲۱﴾ۙ
121. اور آپ ان لوگوں سے جو ایمان نہیں لاتے فرما دیں: تم اپنی جگہ عمل کرتے رہو (اور) ہم (اپنے مقام پر) عمل پیرا ہیں
o
121. And say to those who do not believe: ‘Work on in your place, and we are doing (what our station demands).
(هُوْد،
11
:
121
)
Play
Copy
وَ انۡتَظِرُوۡا ۚ اِنَّا مُنۡتَظِرُوۡنَ ﴿۱۲۲﴾
122. اور تم (بھی) انتظار کرو ہم (بھی) منتظر ہیں
o
122. And wait on; we (too) are waiting.’
(هُوْد،
11
:
122
)
Play
Copy
وَ لِلّٰہِ غَیۡبُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ اِلَیۡہِ یُرۡجَعُ الۡاَمۡرُ کُلُّہٗ فَاعۡبُدۡہُ وَ تَوَکَّلۡ عَلَیۡہِ ؕ وَ مَا رَبُّکَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۲۳﴾٪
123. اور آسمانوں اور زمین کا (سب) غیب اللہ ہی کے لئے ہے اور اسی کی طرف ہر ایک کام لوٹایا جاتا ہے سو اس کی عبادت کرتے رہیں اور اسی پر توکل کئے رکھیں، اور تمہارا رب تم سب لوگوں کے اعمال سے غافل نہیں ہے
o
123. And (all) the unseen of the heavens and the earth belongs to Allah alone, and He is the One towards Whom every act is returned. So keep worshipping Him and keep trust in Him alone. And your Lord is not unmindful of the deeds that all of you do.
(هُوْد،
11
:
123
)
پچھلی سورہ »
سرورق
« اگلی سورہ
عطیہ دیجئے
کتابیں، میگزین، خطابات اور دیگر اسلامک لٹریچر آن لائن کرنے کیلئے اس کار خیر میں حصہ لیں۔
سورہ
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48
49
50
51
52
53
54
55
56
57
58
59
60
61
62
63
64
65
66
67
68
69
70
71
72
73
74
75
76
77
78
79
80
81
82
83
84
85
86
87
88
89
90
91
92
93
94
95
96
97
98
99
100
101
102
103
104
105
106
107
108
109
110
111
112
113
114
پنج سورہ
سورۃ یٰسین
سورۃ الرحمٰن
سورۃ الواقعہ
سورۃ الملک
سورۃ المزمل
اِنتخاب سورت
1 - الْفَاتِحَة
2 - الْبَقَرَة
3 - آل عِمْرَان
4 - النِّسَآء
5 - الْمَآئِدَة
6 - الْأَنْعَام
7 - الْأَعْرَاف
8 - الْأَنْفَال
9 - التَّوْبَة
10 - يُوْنـُس
11 - هُوْد
12 - يُوْسُف
13 - الرَّعْد
14 - إِبْرَاهِيْم
15 - الْحِجْر
16 - النَّحْل
17 - الْإِسْرَاء - - بَنِيْ إِسْرَآءِيْل
18 - الْكَهْف
19 - مَرْيَم
20 - طهٰ
21 - الْأَنْبِيَآء
22 - الْحَجّ
23 - الْمُؤْمِنُوْن
24 - النُّوْر
25 - الْفُرْقَان
26 - الشُّعَرَآء
27 - النَّمْل
28 - الْقَصَص
29 - الْعَنْکَبُوْت
30 - الرُّوْم
31 - لُقْمَان
32 - السَّجْدَة
33 - الْأَحْزَاب
34 - سَبـَا
35 - فَاطِر
36 - يٰس
37 - الصَّافَّات
38 - ص
39 - الزُّمَر
40 - غَافِر - الْمُؤْمِن
41 - فُصِّلَت - حٰم السَّجْدَة
42 - الشُّوْرٰی
43 - الزُّخْرُف
44 - الدُّخَان
45 - الْجَاثِيَة
46 - الْأَحْقَاف
47 - مُحَمَّد
48 - الْفَتْح
49 - الْحُجُرَات
50 - ق
51 - الذَّارِيَات
52 - الطُّوْر
53 - النَّجْم
54 - الْقَمَر
55 - الرَّحْمٰن
56 - الْوَاقِعَة
57 - الْحَدِيْد
58 - الْمُجَادَلَة
59 - الْحَشْر
60 - الْمُمْتَحِنَة
61 - الصَّفّ
62 - الْجُمُعَة
63 - الْمُنَافِقُوْن
64 - التَّغَابُن
65 - الطَّلاَق
66 - التَّحْرِيْم
67 - الْمُلْک
68 - الْقَلَم
69 - الْحَآقَّة
70 - الْمَعَارِج
71 - نُوْح
72 - الْجِنّ
73 - الْمُزَّمِّل
74 - الْمُدَّثِّر
75 - الْقِيَامَة
76 - الْإِنْسَان - الدَّهْر
77 - الْمُرْسَلاَت
78 - النَّبَا
79 - النَّازِعَات
80 - عَبَسَ
81 - التَّکْوِيْر
82 - الْإِنْفِطَار
83 - الْمُطَفِّفِيْن
84 - الْإِنْشِقَاق
85 - الْبُرُوْج
86 - الطَّارِق
87 - الْأَعْلیٰ
88 - الْغَاشِيَة
89 - الْفَجْر
90 - الْبَلَد
91 - الشَّمْس
92 - اللَّيْل
93 - الضُّحٰی
94 - الشَّرْح - - الْإِنْشِرَاح
95 - التِّيْن
96 - الْعَلَق
97 - الْقَدْر
98 - الْبَـيِّـنَة
99 - الزَّلْزَلَة - - الزِّلْزَال
100 - الْعَادِيَات
101 - الْقَارِعَة
102 - التَّکَاثُر
103 - الْعَصْر
104 - الْهُمَزَة
105 - الْفِيل
106 - قُرَيْش
107 - الْمَاعُوْن
108 - الْکَوْثَر
109 - الْکَافِرُوْن
110 - النَّصْر
111 - الْمَسَد - - اللَّهَب
112 - الْإِخْلاَص
113 - الْفَلَق
114 - النَّاس
اِنتخاب پارہ
1 - الم
2 - سَيَقُولُ
3 - تِلْكَ الرُّسُلُ
4 - لَن تَنَالُواْ
5 - وَالْمُحْصَنَاتُ
6 - لاَ يُحِبُّ اللّهُ
7 - وَإِذَا سَمِعُواْ
8 - وَلَوْ أَنَّنَا
9 - قَالَ الْمَلَأُ
10 - وَاعْلَمُواْ
11 - يَعْتَذِرُونَ
12 - وَمَا مِن دَآبَّةٍ
13 - وَمَا أُبَرِّىءُ
14 - رُبَمَا
15 - سُبْحَانَ الَّذِي
16 - قَالَ أَلَمْ
17 - إِقْتَرَبَ
18 - قَدْ أَفْلَحَ
19 - وَقَالَ الَّذِينَ
20 - أَمَّنْ خَلَقَ
21 - أُتْلُ مَا أُوحِيَ
22 - وَمَن يَقْنُتْ
23 - وَمَا لِيَ
24 - فَمَنْ أَظْلَمُ
25 - إِلَيْهِ يُرَدُّ
26 - حٰم
27 - قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ
28 - قَدْ سَمِعَ اللَّهُ
29 - تَبَارَكَ الَّذِي
30 - عَمَّ
تلاش